Khyber Pakhtunkhwa: Decision to make AI part of educational curriculum
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے سرکاری اسکولوں میں چھٹی جماعت سے بارہویں جماعت تک آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کو نصاب کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق صوبے میں اے آئی کی تدریس کے لیے اس وقت 5 ہزار 525 آئی ٹی لیبارٹریز کی کمی ہے۔ ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں 225 جبکہ مڈل اسکولوں میں 3 ہزار 515 آئی ٹی لیبارٹریز درکار ہیں، جو تاحال دستیاب نہیں ہیں۔
محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے مطابق موجودہ کمپیوٹر سائنس کے نصاب میں اے آئی سے متعلق مواد شامل نہیں، جس کے باعث نصاب میں بڑی سطح پر تبدیلیاں ناگزیر قرار دی گئی ہیں۔ منصوبے کے تحت مختلف جماعتوں کے نصاب میں 35 سے 50 فیصد تک اے آئی سے متعلق مواد شامل کیا جائے گا۔
اے آئی کی مؤثر تدریس کے لیے محکمہ تعلیم نے 7 ہزار 555 آئی ٹی اساتذہ کی بھرتی کا بھی فیصلہ کیا ہے، تاکہ طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو باضابطہ طور پر مارچ 2026 سے نصاب کا حصہ بنا دیا جائے گا۔
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا عمل معطل کرنے کا فیصلہ اسلام آباد: الیکشن کمیشن…
پشاور اور لاہور کے درمیان 9 نومبر سے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان…
لڑکیوں کی کم عمری کی شادی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر پشاور:خیبرپختونخوا میں…
پشاور حیات آباد میں فائرنگ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد قتل پشاور: تھانہ حیات آباد کی…
پشاور: سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے 3 بچے دم توڑ گئے دھماکے کے بعد…
پشاور: دیگرصوبوں کو ہر قسم کی ممنوعہ پتنگ ڈور کی ترسیل پر 30روز کیلئے پابندی…