Categories: Latest News

ایوان صدر اجلاس میں بڑا فیصلہ، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر اتفاق: ذرائع

ایوان صدر اجلاس میں بڑا فیصلہ، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر اتفاق: ذرائع

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

وقار ستی: ذرائع کا بتانا ہے کہ ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کے لیے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح ساڑھے 9 بجے طلب کیا گیا ہے جس میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری لیے جانے کا امکان ہے۔

اس سے قبل صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سکیورٹی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وزیر اعظم کی معاونت نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر سینیٹر احد چیمہ نے کی۔

ملاقات میں سینیٹر شیری رحمان، سید نوید قمر، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم نے صدر مملکت کی معاونت کی۔

اجلاس میں منگل 13 اکتوبر کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ اجلاس بلانے پر اتفاق کیا گیا۔

قبل ازیں ذرائع کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں ہونے والے اجلاس  میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے صوبے میں امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال پربھجوائی گئی رپورٹ پر غور کیا گیا۔

Recent Posts

پشاور میں رنگ روڈ اور جی ٹی روڈ انٹرسیکشن پر فلائی اوور کا سنگ بنیاد

پشاور میں رنگ روڈ اور جی ٹی روڈ انٹرسیکشن پر فلائی اوور کا سنگ بنیاد…

5 hours ago

پشاور میں موبائل انٹرنیٹ کی مسلسل بندش سے کاروبار ٹھپ، تاجروں کا اربوں روپے کے نقصان کا دعویٰ

پشاور میں موبائل انٹرنیٹ کی مسلسل بندش سے کاروبار ٹھپ، تاجروں کا اربوں روپے کے…

8 hours ago

کے پی میں ایمرجنسی یا گورنر راج لگانے کی تیاریاں، پہلے 12 اضلاع میں ایمرجنسی لگانے کی تجویز

کے پی میں ایمرجنسی یا گورنر راج لگانے کی تیاریاں، پہلے 12 اضلاع میں ایمرجنسی…

14 hours ago

خیبر پختونخوا: 10 تا 15 اکتوبر بارشوں، ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

خیبر پختونخوا: 10 تا 15 اکتوبر بارشوں، ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان…

1 day ago

خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے کیسز میں اضافہ،

خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24…

2 days ago

پشاور میں نجی سکول بغیر اعلامیہ کیوں بند کیے؟ پی ایس آر اے نے نوٹس لے لیا

پشاور میں نجی سکول بغیر اعلامیہ کیوں بند کیے؟ پی ایس آر اے نے نوٹس…

2 days ago