Preparations underway to impose emergency or Governor's Rule in KP; proposal to first declare an emergency in 12 districts.
پشاور: خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج لگانے کے لیے تمام تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
ابوبکرصدیق: ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنرز اور سیکرٹریز سمیت انتظامی تبدیلیوں سے متعلق ہوم ورک مکمل کر لیا گیا ہے، ریجنل اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران کی تعیناتیوں سے متعلق بھی فہرست تیار ہو چکی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے کے 12 اضلاع میں پہلے ایمرجنسی لگانے کی تجویز بھی زیر غور ہے، ایمرجنسی یا گورنر راج لگانے یا نہ لگانےکا دارومدار اپوزیشن اور حکومت وفد کے درمیان مذاکرات پر ہے، مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں ایمرجنسی یا گورنر راج نہیں لگایاجائےگا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان باضابطہ مذاکرات نہیں ہو رہے لیکن پس پردہ اور خفیہ رابطے بدستور جاری ہیں۔
دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما آج وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سے ملاقات کر کے تازہ ترین صورتحال پر مشاورت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر اور دیگر پارٹی رہنما سہیل آفریدی سے ملاقات کریں گے اور انہیں وفاقی سطح پر ملنے والے پیغامات کے حوالے سے آگاہ کریں گے، ملاقات میں لانگ مارچ سے متعلق گفتگو بھی ہوگی، وزیراعلیٰ اور پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے اہم فیصلے لینے کا امکان ہے۔a
ایوان صدر اجلاس میں بڑا فیصلہ، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر…
پشاور میں رنگ روڈ اور جی ٹی روڈ انٹرسیکشن پر فلائی اوور کا سنگ بنیاد…
پشاور میں موبائل انٹرنیٹ کی مسلسل بندش سے کاروبار ٹھپ، تاجروں کا اربوں روپے کے…
خیبر پختونخوا: 10 تا 15 اکتوبر بارشوں، ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان…
خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24…
پشاور میں نجی سکول بغیر اعلامیہ کیوں بند کیے؟ پی ایس آر اے نے نوٹس…