بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کی نئی پالیسی متعارف،طلبہ ری ٹوٹلنگ کے ساتھ اپنے جوابی پرچے بھی دیکھ سکیں گے

Peshawar: Matric examination results will be announced on August 22

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کی نئی پالیسی متعارف،طلبہ ری ٹوٹلنگ کے ساتھ اپنے جوابی پرچے بھی دیکھ سکیں گے

پشاور۔ 16 ستمبر (اے پی پی):بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور نے امتحانی نظام میں شفافیت اور طلبہ کو ریلیف دینے کے لیے نئی پالیسی متعارف کرائی ہے۔

تر جمان بورڈ کے مطابق نئی پالیسی کے تحت اب طلبہ ری ٹوٹلنگ کے ساتھ اپنے جوابی پرچے بھی دیکھ سکیں گے۔

اس سہولت سے مستفید ہونے کےلئے ‏درخواستیں مقررہ مدت کے اندر جمع کرانی ہوں گی اور اس میں ‏طالب علم کے ساتھ والد یا استاد بھی شریک ہوسکے گا۔

‏اگر ٹوٹلنگ یا نمبر درج کرنے میں غلطی پائی گئی تو فوری درستگی کی جائے گی۔بورڈ حکام کے مطابق ‏تمام عمل بورڈ کے قواعد و ضوابط کے مطابق شفاف اور منظم طریقے سے ہوگا۔

Publisher 


Tags:
· · · · · · · · · · · · · · · · · · ·
Categories:
Latest News

Leave a Reply

Peshawar Live - پشاور