پشاور: جعلی ویزے پر البانیہ جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
گرفتار ایجنٹوں کا تعلق ناروال اور میرپور آزاد کشمیر سے ہے، مزید تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور کے حوالے
پشاور: ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ایئرپورٹ پر جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی اور دو مسافروں کی نشاندہی پر 3 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق عادل رضا اور مشرف محمود نامی مسافر فلائٹ نمبر ایف ذیڈ 376 کے ذریعے البانیہ جا رہے تھے، مسافروں کی جانب سے پیش کئے گئے البانیہ کے ورک ویزے جعلی نکلے، مسافروں کی نشاندہی پر ائرپورٹ سے 3 ایجنٹوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا جن میں غلام دستگیر، محمد ریاض اور توقیر احمد شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ایجنٹوں کا تعلق ناروال اور میرپور آزاد کشمیر سے ہے، گرفتار ایجنٹوں کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور کے حوالے کردیا گیا۔
Tags:
#PeshawarLive · Breaking News · daily aaj · Khyber news · khyber pakhtunkwa · kp updates · latest news · mashirq news · news alrt · Peshawar · Peshawar Latest News · Peshawar live · Peshawar News in Urdu · PESHAWAR NEWS TODAY · Peshawar Sports News · Peshawar: Two passengers traveling to Albania on fake visas detained · peshawarlive.com · three agents arrested on tip-off · Urdu News · urdu news peshawar
Categories:
Latest News

