Categories: Latest News

پاکستان حج مشن کو مسلسل دوسرے سال بین الاقوامی ایکسی لینس ایوارڈ سے نواز دیا گیا

پاکستان حج مشن کو مسلسل دوسرے سال بین الاقوامی ایکسی لینس ایوارڈ سے نواز دیا گیا

اسلام آباد: سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے پاکستان حج مشن کو مسلسل دوسرے سال شاندار کارکردگی پر بین الاقوامی ایکسی لینس ایوارڈ سے نواز دیا۔

یہ اعزاز سعودی وزیر حج و عمرہ توفیق بن فوزان الربیعہ کی جانب سے منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں پاکستان حج مشن کے ڈائریکٹر جنرل عبدالوہاب سومرو کو دیا گیا۔ تقریب میں مختلف ممالک کے حج مشنز کے سربراہان اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وزارتِ مذہبی امور کے مطابق یہ اعزاز حالیہ حج سیزن کے دوران تقریباً ایک لاکھ 79 ہزار پاکستانی عازمینِ حج کی کامیاب انتظامی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ ان عازمین میں تقریباً ایک لاکھ 19 ہزار سرکاری حج اسکیم جبکہ 60 ہزار کے قریب نجی حج آپریٹرز کے تحت فریضہ حج ادا کرنے والے شامل تھے۔

وزارت نے بتایا کہ پاکستان حج مشن کو مؤثر حج انتظامات، عازمین کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور مجموعی انتظامی کارکردگی کے اعتراف میں ’’لبیتم ایکسی لینس ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا۔

سعودی وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے حج 1447 ہجری کے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مختلف ممالک نے بہتر رابطہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کیں۔ انہوں نے اس موقع پر حج 1448 ہجری کی تیاریوں کے باضابطہ آغاز کا بھی اعلان کیا تاکہ منصوبہ بندی اور خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

تقریب میں شریک کئی ممالک کے حکام نے پاکستان حج مشن کی کارکردگی کو مثالی قرار دیتے ہوئے اسے بڑے پیمانے پر حج انتظامات کے لیے ایک کامیاب ماڈل قرار دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ برسوں کے دوران حج خدمات میں بہتری کے لیے متعدد اصلاحات متعارف کرائی ہیں، جن میں رہائش، ٹرانسپورٹ، خوراک، شکایات کے ازالے کے نظام اور عازمین کی رہنمائی کے انتظامات شامل ہیں۔

مسلسل دوسرے سال یہ بین الاقوامی اعزاز پاکستان کی جانب سے حج انتظامات میں شفافیت، مؤثریت اور بہتر خدمات کی فراہمی کے عزم کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

15 hours ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

22 hours ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

1 day ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

3 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

4 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

5 days ago