Khyber Pakhtunkhwa: government
ویب ڈیسک: محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی 16ہزار 454آسامیوں کے لئے 8لاکھ 66ہزار امیدواروں نے درخواستیں جمع کرا دیں ۔
اس حوالے سے سرکاری ٹیسٹنگ ایجنسی نے درخواستوں کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق محکمہ تعلیم کی اسامیوں کیلئے 3 لاکھ 95ہزار خواتین جبکہ 4لاکھ 70 ہزار مردوں نے درخواستیں جمع کرائیں۔
درخواستیں دینے والوں میں 406پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرز ل، 7ہزار 161 معذور اور 4 خواجہ سرا بھی شامل ہیں ۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایٹا عادل سعید صافی کے مطابق محکمہ تعلیم کی آسامیوں کی تمام درخواستیں سرکاری ٹیسٹنگ ایجنسی ایٹا کے پاس جمع کرائی گئی ہیں ایٹا جمع شدہ درخواستوں سے متعلق 3مراحل پر مشتمل طریقہ کار اپنائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سکرین ٹیسٹ کے بعد کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ اور آخر میں کوالٹی چیکنگ ہوگی، عید کے فورا بعد سکریننگ ٹیسٹ کا آغاز ہوگا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…