پشاور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق انٹر پارٹ ٹو میں کامیابی کی شرح 52.60 فیصد رہی۔
پشاور :پشاور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا، جس کے مطابق انٹر پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے امتحانات میں مجموعی طور پر ہزاروں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔
جاری نتائج کے مطابق انٹر پارٹ ون کے امتحان میں 63 ہزار 605 طلبہ و طالبات شریک ہوئے، جن میں سے 31 ہزار 169 امیدوار کامیاب قرار پائے۔
انٹر پارٹ ٹو کے امتحان میں 66 ہزار 735 طلبہ و طالبات نے شرکت کی، جن میں سے 35 ہزار 103 امیدوار کامیاب ہوئے، جبکہ 30 ہزار 878 طلبہ و طالبات کامیاب نہ ہوسکے۔
پشاور بورڈ کے مطابق انٹر پارٹ ٹو کے امتحان میں کامیابی کی شرح 52.60 فیصد رہی۔
نتائج کے اعداد و شمار کے مطابق انٹر پارٹ ون میں شریک 63 ہزار 605 امیدواروں میں سے 31 ہزار 169 کامیاب ہوئے ہیں۔

Tags:
30 · 878 students failed in Part Two · Peshawar Board Inter results released
Categories:
Latest News

