3 persons arrested for interfering in the government's demolition of encroachments on 59 marla land in Beri Bagh, Biju graveyard and graveyards in Zahidabad.
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 21 نومبر2023ء) صوبائی دارلحکومت پشاور میں ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر اوقاف حامد گگیانی اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سلیم ایوبی نے بیری باغ، بیجو قبرستان اور زاہد آباد کے علاقے میں قبرستانوں میں قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 59 مرلے پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کر دیا جبکہ کار سرکار میں مداخلت پر 03 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔
ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیرکے مطابق قبرستانوں میں تجاوزات قائم کی گئی تھیں اور ان افراد کو کئی بار نوٹس دیے گئے تھے کہ وہ بذات خود اپنی تجاوزات ہٹا دیں لیکن ان پر کو ئی اثر نہیں ہو رہا تھا جس پر ضلعی انتظامیہ نے آپریشن کرتے ہوئے تجاوزات کا خاتمہ کرتے ہوئے 59 مرلے پر قائم تجاوزات کو ہٹا دیا۔ڈپٹی کمشنر پشاورآفاق وزیر نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پربازاروں اور دیگر مقامات کا معائنہ کریں اور دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والوں کو جیل بجھوایا جائے۔
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا عمل معطل کرنے کا فیصلہ اسلام آباد: الیکشن کمیشن…
پشاور اور لاہور کے درمیان 9 نومبر سے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان…
لڑکیوں کی کم عمری کی شادی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر پشاور:خیبرپختونخوا میں…
پشاور حیات آباد میں فائرنگ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد قتل پشاور: تھانہ حیات آباد کی…
پشاور: سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے 3 بچے دم توڑ گئے دھماکے کے بعد…
پشاور: دیگرصوبوں کو ہر قسم کی ممنوعہ پتنگ ڈور کی ترسیل پر 30روز کیلئے پابندی…