Categories: Latest News

پشاور: حیات آباد فیز 6 میں ناخلف بیٹے کے ہاتھوں باپ قتل

پشاور: حیات آباد فیز 6 میں ناخلف بیٹے کے ہاتھوں باپ قتل

پشاور کے پوش علاقے حیات آباد فیز 6 میں قتل کی افسوسناک واردات پیش آئی، جو تھانہ تاتارا کی حدود میں رپورٹ ہوئی، جہاں ناخلف بیٹے نے گھریلو جھگڑے کے دوران اپنے ہی باپ کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

تھانہ تاتارا پولیس کو مقتول کی اہلیہ نے بیان دیا کہ وہ فیز 6 سیکٹر F3 کی رہائشی ہیں۔ ان کے شوہر عزیزالرحمان نشے کے عادی تھے، کام کاج نہیں کرتے تھے اور آئے روز گھر میں لڑائی جھگڑا کرتے رہتے تھے۔ گزشتہ روز زبانی تکرار کے بعد ان کے بیٹے محمد حفیظ نے طیش میں آ کر اپنے والد پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں عزیزالرحمان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ ملزم بیٹے کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Publisher 

Recent Posts

پشاور میں بائیک رائیڈرز کی رجسٹریشن لازمی قرار دینے کا فیصلہ، مخصوص روٹس اور اوقات کار بھی مقرر ہوں گے

پشاور میں بائیک رائیڈرز کی رجسٹریشن لازمی قرار دینے کا فیصلہ، مخصوص روٹس اور اوقات…

2 hours ago

خیبرپختونخوا: غیر قانونی ادویات کی تیاری اور آن لائن سپلائی نیٹ ورک بے نقاب، بھاری مقدار میں سامان ضبط

خیبرپختونخوا: غیر قانونی ادویات کی تیاری اور آن لائن سپلائی نیٹ ورک بے نقاب، بھاری…

13 hours ago

ارباب نیاز سٹیڈیم کا نام بحال، پی ایس ایل کا افتتاحی میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی

ارباب نیاز سٹیڈیم کا نام بحال، پی ایس ایل کا افتتاحی میچ پشاور میں ہوگا،…

19 hours ago

پشاور: ممتاز صحافی سید سلطان شاہ میڈیا لیگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

پشاور: ممتاز صحافی سید سلطان شاہ میڈیا لیگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے…

1 day ago

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…

2 days ago

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

3 days ago