Categories: Latest News

پشاور: کسٹمز نے 11 کروڑ مالیت کی 19 غیر قانونی گاڑیاں ضبط کر لیں

پشاور: کسٹمز نے 11 کروڑ مالیت کی 19 غیر قانونی گاڑیاں ضبط کر لیں

پشاور: محکمہ کسٹمز نے پشاور میں دس روزہ کارروائیوں کے دوران 11 کروڑ روپے مالیت کی 19 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اور تقریباً 8.76 کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کارروائیاں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ماتحت کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے انسداد اسمگلنگ کے سلسلے میں کیں۔ ضبط کی جانے والی گاڑیوں میں ٹویوٹا لینڈ کروزر، ایکوا، ٹیوٹا وِٹز، فیلڈر، ہونڈا ویزل، گریس، لینڈ روور اور جمنی جیپ شامل ہیں، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 11 کروڑ روپے ہے۔

اضافی طور پر کسٹمز انفورسمنٹ نے تقریباً 8.76 کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان بھی ضبط کیا، جس میں چاندی کی سلاخیں، کپڑا، کالی چائے، سگریٹ، سگریٹ پیپر، ادویات اور آٹو پارٹس شامل ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق یہ کارروائیاں اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کو نقصان پہنچانے، قومی محاصل کے تحفظ اور بارڈر کنٹرول کو مؤثر بنانے کے لیے جاری سخت انفورسمنٹ اقدامات کا حصہ ہیں۔ ادارے نے اسمگلنگ اور غیر قانونی تجارت کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

Publisher 

Recent Posts

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا اہم ملزم گرفتار

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…

22 hours ago

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

2 days ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

2 days ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

2 days ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

4 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

5 days ago