Peshawar high court
ویب ڈیسک – (روزنامہ جسارت): نجی ٹی وی کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں ترقیاتی کاموں کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی، جس میں عدالت نے ترقیاتی کام آئندہ عام انتخابات کے بعد شروع کرنے کے ریمارکس دیتے ہوئے حکم دیا کہ ترقیاتی کام روک دیے جائیں۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ نگراں حکومت اختیارات نہ ہونے کے باوجود الیکشن کا اعلان ہونے کے بعد ترقیاتی کام کروا رہی ہے، جس پر جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیے کہ نگراں حکومت کا کام صرف معمول کے کام دیکھنا ہے، الیکشن کا اعلان ہونے کے بعد ترقیاتی کام کیسے ہو سکتے ہیں؟۔
جسٹس اعجاز انور نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا الیکشن ہو رہےہیں ؟ وکیل الیکشن کمیشن محسن کامران نے جواب دیا کہ جی الیکشن ہوں گے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ بنوں، وزیرستان اور دیگر علاقوں میں نگراإ حکومت کے آنے سے پہلے کے ترقیاتی کام شروع ہیں، اس سےلوگوں کو فائدہ ہوگا۔
جسٹس اعجاز انور نےکہا کہ الیکشن نزدیک ہوں تو پھر تو منظور نظر لوگ ترقیاتی کاموں پر تختیاں لگاتے ہیں۔ 8 فروری اتنا دور نہیں ہے، الیکشن ہوجائیں تو پھر ترقیاتی کام شروع کریں، الیکشن کے بعد دیکھیں گے یہ فنڈ خرچ ہوتا ہے یا واپس ہوجاتا ہے۔
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا عمل معطل کرنے کا فیصلہ اسلام آباد: الیکشن کمیشن…
پشاور اور لاہور کے درمیان 9 نومبر سے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان…
لڑکیوں کی کم عمری کی شادی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر پشاور:خیبرپختونخوا میں…
پشاور حیات آباد میں فائرنگ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد قتل پشاور: تھانہ حیات آباد کی…
پشاور: سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے 3 بچے دم توڑ گئے دھماکے کے بعد…
پشاور: دیگرصوبوں کو ہر قسم کی ممنوعہ پتنگ ڈور کی ترسیل پر 30روز کیلئے پابندی…