Categories: Latest News

خیبرپختونخوا: 4 ہزار سے زائد پرائمری اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 169 پرائمری اساتذہ کو پی ٹی سی کے ذریعے بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ویب ڈیسک (اے آر وائی اردو): تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوامیں تعلیم کے بہتر فروغ کے لیے محکمہ تعلیم نے منصوبہ بندی مکمل کرلی، دستاویز میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 169 پرائمری اساتذہ کوپی ٹی سی کے ذریعے بھرتی کیا جائے گا۔

محکمہ تعلیم کی جانب سےدستاویز میں کہنا تھا کہ 35 کروڑ کی لاگت سے 489 خواندگی سنٹرز قائم کئے جائیں گے، سابق قبائلی اضلاع کے طلباکو وظائف دینے کے لیے 3 ارب 35 کروڑ مختص کئے جائیں گے۔

دستاویز کے مطابق ضم اضلاع میں دینی مدارس کی امداد کے لئے 2 کروڑ روپے جاری ہوں گے ، قبائلی اضلاع میں آئندہ3سال کے دوران6لاکھ 3 ہزار 367 طلباکو مفت کتب اور اسکولز بیگ فراہم کئےجائیں گے۔

دستاویز میں مزید کہا گیا کہ 2کمروں والے اسکولوں کو مزید وسعت دینےکے لیے6 ارب مختص کئےگئےہیں، بغیر عمارت والے اسکولوں پر بھی 3 ارب روپے خرچ کئےجائیں گے۔

محکمہ تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ ضم اضلاع میں ڈراپ آؤٹ طلباکی شرح کم کرنے کے لیے 500 ملین روپے کی اسٹیشنری فراہم کی جائے گی، ڈراپ آؤٹ کی شرح میں کمی کے لیے کمیونٹی ایجوکیشن سینٹرز چلانے کے لیے 1 ارب روپےدرکارہیں، ضم اضلاع کی طالبات کواسکولوں میں لانے کے لئے 3 ارب کے وضائف دئیے جائیں گے۔

Recent Posts

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا عمل معطل کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا عمل معطل کرنے کا فیصلہ اسلام آباد: الیکشن کمیشن…

1 day ago

پشاور اور لاہور کے درمیان 9 نومبر سے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

پشاور اور لاہور کے درمیان 9 نومبر سے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان…

1 day ago

لڑکیوں کی کم عمری کی شادی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لڑکیوں کی کم عمری کی شادی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر پشاور:خیبرپختونخوا میں…

2 days ago

پشاور حیات آباد میں فائرنگ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد قتل

پشاور حیات آباد میں فائرنگ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد قتل پشاور: تھانہ حیات آباد کی…

2 days ago

پشاور: سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے 3 بچے دم توڑ گئے

پشاور: سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے 3 بچے دم توڑ گئے دھماکے کے بعد…

3 days ago

پشاور: دیگرصوبوں کو ہر قسم کی ممنوعہ پتنگ ڈور کی ترسیل پر 30روز کیلئے پابندی عائد

پشاور: دیگرصوبوں کو ہر قسم کی ممنوعہ پتنگ ڈور کی ترسیل پر 30روز کیلئے پابندی…

3 days ago