Categories: Latest News

پشاور: تیزاب پھینکنے کا ایک اور واقعہ،رکشہ ڈرائیور سمیت دو خواتین جھلس گئیں

پشاور میں تیزاب گردی کے واقعات تشویشناک حد تک بڑھ گئے

خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں تیزاب گردی کے واقعات تشویشناک حد تک بڑھ گئے ہیں۔ حال ہی میں ایک واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

ویب ڈیسک : تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے رکشے میں جاتی ہوئی خواتین کو تیزاب گردی کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو خواتین پر تیزاب پھینکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ افسوسناک واقعہ پشاور کی آبدرہ روڈ پر پیش آیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو موٹر سائیکل سوار رکشے کا تعاقب کرتے نظر آئے۔ ملزمان نے آبدرہ روڈ پر پہنچتے ہی رکشے میں سوار خواتین پر تیزاب پھینک دیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو تیزاب پھینکنے کے بعد فرار ہوتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ فوٹیج مل جانے کے باوجود بھی پشاور پولیس ملزمان کی گرفتاری میں ناکام ہے۔ کسی ایک بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیاجاسکا۔

تیزاب گردی کے نتیجے میں رکشے پر سوار خواتین کے چہرے جھلس گئے اور متاثرہ خواتین ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ایک متاثرہ خاتون نے اپنے سابق شوہر پر تیزاب گردی کا الزام عائد کیا ہے۔

رواں ماہ کے آغاز میں ہی پشاور پولیس نے 20 سالہ لڑکی پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔ یہ واقعہ رنگ روڈ پر پیش آیا۔ نوجوان ملزم نے جواں سال لڑکی پر تیزاب پھینک کر زخمی کردیا تھا۔

متاثرہ لڑکی شدید زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی۔ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی 

Recent Posts

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

14 minutes ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

15 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago