Heart operations suspended on health card in Peshawar Institute of Cardiology
صوبائی دارالحکومت پشاور میں واقع اپنی نوعیت کے بہترین طبی سنٹر پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا صحت کارڈ کے تحت علاج معالجہ کی سہولت روکنے کا عندیہ دیا گیا ہے، اور یہ اقدام فنڈز کی عدم ادائیگی کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے۔
پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے صحت کارڈ پرعلاج سےمتعلق سٹیٹ لائف انشورنس کو خط بھیجا ہے، جس میں ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا ہے، اور کہا گیاہے کہ ادائیگی نہ ہوئی تو یکم اکتوبر سے صحت کارڈ پرعلاج نہیں کریں گے۔
پی آئی سی کے مطابق سٹیٹ لائف انشورنس کے ذمے ڈیڑھ ارب روپےکے بقایات ہیں، بقایاجات کی ادائیگی نہ ہونے سے ہسپتال میں ادویات اور سامان کی فراہمی متاثر ہوئی جبکہ سٹیٹ لائف انشورنس کا نیا معاہدہ بھی قابل غور نہیں ہے۔
دوسری جانب صوبائی حکومت نے بقایاجات کی مد میں انشورنس کمپنی کو 12 ارب روپے جاری نہیں کیے، اس حوالے سے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ مالی مشکلات کے باعث صوبائی حکومت کو صحت کارڈ میں مشکلات ہیں، صحت کارڈ کی مد میں تمام ادائیگیاں کرنے کی کوشش کر رہےہیں۔
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…