Peshawar: Property tax notice of millions of rupees issued on cemetery land
پشاور میں محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا کی جانب سے ڈھیری باغبانان میں واقع قبرستان کی اراضی پر لاکھوں روپے کے پراپرٹی ٹیکس کا نوٹس جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد مقامی آبادی میں شدید تشویش اور اضطراب پایا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں 4 لاکھ 23 ہزار 398 روپے کے بقایا جات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ مذکورہ رقم 8 اپریل تک جمع نہ کرائی گئی تو متعلقہ جائیداد کو سیل کرنے کے ساتھ ساتھ ذمہ داران کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے جا سکتے ہیں۔
دوسری جانب مقامی شہری نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اراضی قبرستان کیلئے وقف ہے اور یہاں قبریں ہیں جبکہ عارضی بنیادوں پر واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور کے بعض اہلکاروں کو ڈیوٹی کے دوران بیٹھنے کے لیے اس جگہ کا ایک حصہ استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے تاہم قبرستان کو کمرشل یا قابل ٹیکس جائیداد قرار دینا حقائق کے منافی ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ قبرستان جیسی مقدس اور فلاحی نوعیت کی زمین پر پراپرٹی ٹیکس کا نفاذ نہ صرف قانونی لحاظ سے مشکوک ہے بلکہ اخلاقی طور پر بھی قابل اعتراض ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ ایکسائز فوری طور پر اپنے ریکارڈ کی تصحیح کرے۔
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا عمل معطل کرنے کا فیصلہ اسلام آباد: الیکشن کمیشن…
پشاور اور لاہور کے درمیان 9 نومبر سے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان…
لڑکیوں کی کم عمری کی شادی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر پشاور:خیبرپختونخوا میں…
پشاور حیات آباد میں فائرنگ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد قتل پشاور: تھانہ حیات آباد کی…
پشاور: سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے 3 بچے دم توڑ گئے دھماکے کے بعد…
پشاور: دیگرصوبوں کو ہر قسم کی ممنوعہ پتنگ ڈور کی ترسیل پر 30روز کیلئے پابندی…