Categories: Latest News

پشاور، سلیز مین نے لاکھوں کا کپڑا چوری کرلیا، پشتخرہ سے موٹر سائیکل غائب

پشاور، سلیز مین نے لاکھوں کا کپڑا چوری کرلیا، پشتخرہ سے موٹر سائیکل غائب

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور کے علاقے گورا بازار سے دکان سے سیلزمین نے لاکھوں مالیت کے زنانہ کپڑے چوری کرلیے ، پشتخرہ سے شہری کی موٹرسائیکل چوری کرلی گئی فقیرآباد میں شہری کو گولیاں مار کر زخمی کردیا گیا۔ تھانہ غربی کو رپورٹ درج کراتے ہوئے میاں مطیع اللہ ساکن بنوں حال ڈیفنس کالونی نے بتایا کہ وہ گورا بازار میں ملزمان محمد یاسر ساکن توحید کالونی نمبر 2اورحکم خان ساکن شہید آباد اس کیساتھ گارمنٹس دکان میں بطور سیل مین کام کررہے ہیں۔ مدعی نے بتایا کہ تین یا چار ماہ سے اسکی دکان سے زنانہ سوٹ غائب ہو رہے تھے ،بعد میں انہوں نے چھان بین کی تو معلوم ہے محمد یاسرنے مختلف اوقات میں 70یا80سوٹ چوری کر لے جن کی مالیت تقریباً 4لاکھ روپے بنتی ہے۔ ملزم نے گزشتہ روزبھی رات 8بجے دکان سے 4 سوٹ چوری کرکے دکان کے نزدیک کھڑے حکم خان کے حوالے کیے جسے قابو کرکے اس سے 4سوٹ برآمد کیے گئے ۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کےخلاف دفعہ 380سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ ادھر تھانہ پشتخرہ کو 17مارچ کو رپورٹ درج کراتے ہوئے اصضر ولد زرولی خان ساکن اچینی ڈاک ہزارخوانی نے بتایا کہ وہ اپنی موٹرسائیکل پر تاج آباد گلی نمبر10میں ایک حکیم کے پاس آیا اور وہاں موٹرسائیکل 15یا16سالہ لڑکے کے حوالے کی۔ تین منٹ بعد نکلا تولڑکا موٹرسائیکل لیکر فرار ہوچکا تھا۔پولیس نے انکوائری مکمل ہونے کے بعد تقریباً 40روز بعد چوری کا مقدمہ درج کرلیا ۔اسی طرح تھانہ فقیرآباد پولیس کو زخمی حالت میں رپورٹ کراتے ہوئے عبدالطیف ولد عبدالمتین ساکن متین کورونہ نے بتایا کہ وہ شاہ نواز ٹاؤن میں موجود تھا جہاں ملزم عدنان ساکن متین کورونہ نے بامسلح آکر اس پر باارادہ قتل فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں چچازاد محمد خان نے ایل آرایچ منتقل کیا۔ مدعی نے بتایا کہ اسے معلوم نہیں کہ ملزم نے کیوں اسے گولی ماری ۔ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے اس کی گرفتاری کیلئے چھاپے شرو ع کردیئے ہیں۔

via Jang News

Recent Posts

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا عمل معطل کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا عمل معطل کرنے کا فیصلہ اسلام آباد: الیکشن کمیشن…

1 day ago

پشاور اور لاہور کے درمیان 9 نومبر سے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

پشاور اور لاہور کے درمیان 9 نومبر سے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان…

1 day ago

لڑکیوں کی کم عمری کی شادی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لڑکیوں کی کم عمری کی شادی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر پشاور:خیبرپختونخوا میں…

2 days ago

پشاور حیات آباد میں فائرنگ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد قتل

پشاور حیات آباد میں فائرنگ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد قتل پشاور: تھانہ حیات آباد کی…

2 days ago

پشاور: سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے 3 بچے دم توڑ گئے

پشاور: سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے 3 بچے دم توڑ گئے دھماکے کے بعد…

3 days ago

پشاور: دیگرصوبوں کو ہر قسم کی ممنوعہ پتنگ ڈور کی ترسیل پر 30روز کیلئے پابندی عائد

پشاور: دیگرصوبوں کو ہر قسم کی ممنوعہ پتنگ ڈور کی ترسیل پر 30روز کیلئے پابندی…

3 days ago