Categories: Latest News

پشاور میں 5 وارداتیں، 28لاکھ، 2بائیک اور موبائل فون لوٹ لئے گئے

ویب ڈیسک : مارچ 2, 2023 پشاور میں نامعلوم رہزنوں نے 5وارداتوں کے دوران 28 لاکھ روپے، 2 موٹر سائیکلیں، کپڑے اور متعدد موبائل چھین لئے۔ نجی یونیورسٹی کے طالبعلم اور بارگین ڈیلر اظہرالدین ولد رفیق ساکن لوئر دیر حال پشاور نے تہکال پولیس کو بتایاکہ اس نے 22لاکھ روپے میں گاڑی فروخت کی اور رقم سعودی ریال میں تبدیل کرانے کیلئے چوک یادگار گیا
رقم سعودی ریال میں تبدیل نہ ہو سکی، واپسی پر مین یونیورسٹی روڈ جہانگیر آباد سٹاپ پر بغیر نمبر پلیٹ کے موٹرسائیکل پر سوار دو مسلح رہزنوں نے مجھے روکا اور اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر 22 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے۔ ادھر تھانہ آغا میر جانی شاہ کے علاقہ نہر غاڑہ یکہ توت میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار 6 مسلح رہزنوں نے نور خان ولد نادر خان سے اسلحہ کی نوک پر نئی ماڈل کی 125سی سی موٹر سائیکل چھین لی جبکہ تھانہ سربند کے علاقے لنڈی اخون احمد میں رہزنوں نے اقراء روضتہ الاطفال ٹرسٹ کے ملازمین سجاد علی ولد عبدالرئوف ساکن مدینہ کالونی اور ثاقب ولد محمد ایوب ساکن کوٹلہ محسن خان سے اسلحہ کی نوک پر 6 لاکھ 41 ہزار روپے اور دو قیمتی موبائل چھین لئے۔ مدعی ثاقب کے مطابق رہزنی واردات میں پھوپی زاد ملوث ہے جس کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔
ادھر تھانہ چمکنی کے علاقے میں خان پور بیکری کے قریب چار مسلح رہزنوں نے مبارک شاہ ولد سید ابو علی شاہ ساکن چغلپورہ سے موٹرسائیکل چھینی جبکہ کوہاٹ روڈ سٹی ہسپتال کے قریب چوروں نے صدام حسین کی ہتھ ریڑھی سے ہزاروں روپے مالیت کے کپڑے چرا لئے۔ پولیس نے محمد فرقان کیخلاف چوری کا مقدمہ درج کر لیا۔

via: Mashriq TV

Recent Posts

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

24 hours ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

2 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

4 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

4 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

5 days ago