لڑکیوں کی کم عمری کی شادی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

Action taken on report of minor girl's marriage in Peshawar, relevant agencies take her into custody

لڑکیوں کی کم عمری کی شادی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پشاور:خیبرپختونخوا میں لڑکیوں کی کم عمری کی شادی کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، جس میں صوبے میں شادی کی کم از کم عمر 18 سال مقرر کرنے کے لیے قانون میں ترمیم کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
درخواست لینا قمر اور ماہم نفیس کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں وفاقی اور صوبائی حکومت، سیکرٹری قانون سمیت دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ ملک کے دیگر صوبوں میں لڑکیوں کی شادی کی کم از کم عمر 18سال مقرر ہے، جبکہ خیبرپختونخوا میں تاحال یہ حد 16 سال ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد اسلام آباد، سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں متعلقہ قوانین میں تبدیلی کی گئی، تاہم خیبرپختونخوا میں اس حوالے سے قانون میں ترمیم نہیں کی گئی۔
درخواست گزاروں کے مطابق کم عمری کی شادیوں کے باعث خاندانی مسائل پیدا ہو رہے ہیں، لہذا صوبے میں بھی لڑکیوں کی شادی کی کم از کم عمر 18 سال مقرر کرنے کے لیے ضروری قانونی اقدامات کیے جائیں۔

Publisher 


Tags:
Categories:
Latest News

Leave a Reply

Peshawar Live - پشاور