پشاور حیات آباد میں فائرنگ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد قتل

Assistant Director Fahad killed in shooting in Hayatabad, Peshawar

پشاور حیات آباد میں فائرنگ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد قتل

پشاور: تھانہ حیات آباد کی حدود میں فیز 5 میں نادرا آفس کے عقب میں فائرنگ کے واقعے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد ولد شاروم سکنہ کافور ڈھیری جاں بحق ہو گئے۔

سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے 8 خالی خول برآمد کر لیے۔

مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جبکہ ملزمان کی شناخت کے لیے سیف سٹی کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق قتل کی وجہ سابقہ خاندانی دشمنی معلوم ہوتی ہے۔ پولیس حکام نے واضح کیا ہے کہ واقعے میں دہشت گردی کے شواہد سامنے نہیں آئے۔

سی سی پی او کے مطابق واقعے کے اصل حقائق معلوم کرنے اور ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے تفتیشی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔


Tags:
·
Categories:
Latest News

Leave a Reply

Peshawar Live - پشاور