Categories: Latest News

خیبرپختونخوا میں بارش و ژالہ باری سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار

 

خیبرپختونخوا میں بارش و ژالہ باری سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس سے گرمی کی شدت میں واضح کمی آ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق یہ سلسلہ وقفے وقفے سے شام تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

بارش سے جل تھل ایک ہو گیا اور گرمی سے ستائے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ پشاور، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، نوشہرہ، چارسدہ، خال، رستم، اور ہری پور سمیت مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کی اطلاعات موصول ہوئیں، جبکہ کئی علاقوں میں ژالہ باری نے فصلوں کو بھی متاثر کیا۔

فصلوں کو نقصان
چارسدہ کی تحصیل تنگی اور یو سی کوز بھرام ڈھیری، ہری چند میں ژالہ باری کے باعث تمباکو، سبزی اور میوہ جات کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
سوات میں بھی ژالہ باری سے آڑو کے باغات متاثر ہوئے ہیں۔

بجلی کی آنکھ مچولی
بارش کے باعث مختلف فیڈر ٹرپ کر جانے سے کئی علاقوں میں بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے، جس پر شہریوں میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ مردان، سوات اور ایبٹ آباد سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش نے لوگوں کی خوشی کو ماند کر دیا۔

خوشگوار موسم، خوش باش شہری
مانسہرہ میں بادلوں کے ڈیرے اور ٹھنڈی ہواؤں نے درجہ حرارت کو 28 ڈگری تک گرا دیا، جبکہ رستم، خال اور ایبٹ آباد میں بارش کے ساتھ موسم مزید خوشگوار ہو گیا۔ شہریوں نے باران رحمت پر خوشی کا اظہار کیا اور سکھ کا سانس لیا۔

یہ بارشیں جہاں موسم کی سختی سے نجات کا ذریعہ بنیں، وہیں ژالہ باری نے کسانوں کی فصلوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بھی بجا دی ہے۔

Recent Posts

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا اہم ملزم گرفتار

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…

24 hours ago

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

2 days ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

2 days ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

2 days ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

4 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

5 days ago