Categories: Latest News

ایس اے پی (ایس اے پی) ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے پاکستان کے پبلک انٹرپرائزز کو جدید خطور پر استوار کرنے کیلئے کوشاں

اسلام آباد، 23 مئی، 2023: منیجنگ ڈائریکٹر ایس اے پی پاکستان، عراق اور افغانستان ثاقب احمد نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے بات چیت کی، جس میں انہوں نے ایس اے پی اور حکومت پاکستان کی جانب سے عوامی شعبے کے اداروں اور محکموں کو ڈیجیٹل ذرائع سے جدید خطوط پر استوار کرنے کی مشترکہ کوششوں کو اجاگر کیا۔ ان کوششوں کا مقصد عوام کے لیے موثر خدمات کی فراہمی ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پبلک سیکٹر ایس اے پی پاکستان ہارون خان اور ڈائریکٹر لارج انٹرپرائز ایس اے پی پاکستان فہد زاہد بھی موجود تھے۔

ثاقب احمد نے بتایا کہ ایس اے پی کے ساتھ تعاون نےاکاونٹنٹ جنرل آف پاکستان ریونیو( اے جی پی آر) آفس کو ٹیکنالوجی اور وقت کے لحاظ سے موثر بنایا ہے۔ یہ نظام اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے راست تک پھیلا ہوا ہے، جس سے دکانداروں، ٹھیکیداروں اور پنشنرز کو بیک وقت ادائیگیاں ہوئیں۔ ایس اے پی سافٹ وئیر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اے جی پی آر آفس کو مکمل طور پر خودکار اور مربوط بنایا گیا ہے، جس سے 12 لاکھ پنشنرز کو خودکار طریقے سے پنشن کی ادائیگی ممکن ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام کوششیں ایس اے پی کے وژن کے مطابق ہیں تاکہ لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں مدد ملے۔

پبلک سیکٹر انٹرپرائزز (پی ایس ای ایس) کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ثاقب احمد نے بتایا کہ وزارت خزانہ ومحصولات، تمام معروف پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیاں (ڈسکوسز)، پاکستان ریلویز، ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایج ای سی) اور کئی دیگر ادارے عوامی خدمات کو موثر اور اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ایس اے پی سلوشنز پر انحصار کر رہے ہیں۔ پاکستان ریلویز کو ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے آٹومیشن اور ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے اس سلوشنز کے موثر انداز میں عملدرآمد پر پاکستان ریلوے کی انتظامیہ کو سراہا۔

ثاقب احمد نے بجٹ سازی کے عمل میں وزارت خزانہ اور محصولات کی مدد، مختلف وزارتوں اور محکموں کو فنڈز کی فراہمی میں ایس اے پی کے تعاون کو اجاگر کیا۔ ایس اے پی اپنے پلیٹ فارمز اور کردار کے ذریعے اہم مالیاتی امور میں تعاون فراہم کرکے صارفین کے اعتماد پر پورا اترا ہے۔

درآمدات کے لیے لیٹر آف کریڈٹ (ایل سی ایس) کھولنے پر پابندی سے متعلق ایک سوال پر ثاقب احمد نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ایل سی ایس پر پابندی ایس اے پی کی ترقی کو متاثر کر رہی ہے۔ معاشی اور مالیاتی بحران کی وجہ سے نجی شعبے کی کمپنیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ہر کوئی آئی ایم ایف کی جانب سے مثبت خبر کا انتظار کر رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ غیریقینی کی صورتحال جلد ختم ہوگی اور ملکی معیشت کو استحکام حاصل ہوگا۔

ثاقب احمد نے مستحکم انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم ڈیجیٹل تبدیلی پر بات کررہے ہیں، لیکن حال ہی میں انٹرنیٹ سروسز کو محدود یا بند کردیا گیا۔ اگر اس طرح کی غیر طے شدہ بندش بغیر کسی ٹھوس دلیل کی جاتی رہیں تو پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر اپنے بین الاقوامی ذمے داریوں کو کیسے پورا کرے گا؟ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی انفرااسٹرکچر کو ترقی دینے اور ملکی معیشت کو فروغ دینے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ دینا ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں ثاقب احمد نے کہا کہ ایس اے پی پاکستان میں طلباء اور پروفیشنلز کو مفت ٹریننگ فراہم کرنے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں ایس اے پی کے شراکت داروں کے ذریعے نوجوان طلباء اور پروفیشنلز کو ینگ پروفیشنلز پروگرام (واے پی پی ) کے ذریعے تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ اس پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد باآسانی عالمی شہرت یافتہ اداروں میں ملازمت حاصل کر لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح اکیڈمی گریجویٹ پروگرام (اے جی پی) جو ایس اے پی کا فلیگ شپ پروگرام ہے، جس کے تحت پاکستان کی اعلیٰ یونیورسٹیوں سے چالیس گریجویٹس کو منتخب کرکے ٹریننگ کے لیے امریکا کی سیلیکون ویلی بھیجا جاتا ہے۔ پاکستان کے باصلاحیت افراد کے لیے امریکا میں ٹریننگ حاصل کرنا بڑی کامیابی ہے۔

Recent Posts

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا اہم ملزم گرفتار

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…

22 hours ago

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

2 days ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

2 days ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

2 days ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

4 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

5 days ago