اسلام آباد – ویب ڈیسک: ٹیلی کام آپریٹرز نے ساڑھے تین ہزار سے زائد نان فائلرز کی سمز بلاک کر دیں۔ 5 ہزار کے قریب نان فائلرز کو خبردار کرتے ہوئے پیغامات بھیجوا دیئے گئے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیلی کام کمپنیوں سے بلاک کی جانے والی سمز کی تفصیلات طلب کر لیں۔ ایف بی آر نے 5 ہزار نان فائلر کا دوسرا بیچ ٹیلی کام کمپنیوں کو بھجوا دیا جبکہ تیسرا بیچ آج اتوار کو بھجوا دیا جائے گا۔
ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے بلاک کی جانے والی سموں کی تصدیق کے لیے بھی آٹومیٹڈ سسٹم متعارف کروایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے ایف بی آر کو پہلے بیچ کی بلاک کی گئی سمز کی تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں۔ آٹومیٹڈ سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے مینوئل طریقے سے سمز بلاک کی جا رہی ہیں۔
ہر پل اپڈیٹس کے لیے ۔ یہاں ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کرے شکریہ
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس جنرل آرڈر نمبر ایک کا نفاذ یقینی بنانے کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ اہم ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ جو کمپنیاں انکم ٹیکس جنرل آرڈر پر عمل درآمد میں تعاون نہیں کریں گی ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
via: Hum News
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…