نبی جان اورکزئی – ایڈیٹر ٹی این این :خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں امن و امان کی صورتحال ایک بار پھر خراب ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ حکومت نے ضلع بھر میں موبائل سروس بھی معطل کر دی گئی ہے اور پچھلے کئی دنوں سے مین ٹل پاڑا چنار روڈ بھی بند ہے۔
حالات تب زیادہ کشیدہ ہوگئے جب پولیس کی حفاظت میں مسافر کنوائے پشاور سے اپر کرم جارہی تھی اور لوئر کرم کے علاقے چارخیل کے مقام پر نامعلوم افراد نے کنوائے میں شامل کئی گاڑیوں کو نشانہ بنایا جس میں حکام کے مطابق 4 افراد جاں بحق ہوگئے اور پانچ سے زیادہ لوگ زخمی بھی ہوئے۔
کرم سے تعلق رکھنے والے حمزہ بنگش کا کہنا ہے کہ کچھ دن قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں اپر کرم کا ایک لڑکا صحابہ کرام کی شان میں گستاخانہ الفاظ استعمال کر رہا تھا جس کے بعد لوئر کرم کے عوام میں سخت غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس واقع کے بعد عوام نے صدہ بازار میں احتجاجی مظاہرے کئے اور ویڈیو بنانے والے شخص کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
اس کے علاوہ کچھ دن پہلے اپر کرم کے علاقے شلوزان میں نامعلوم افراد نے ٹریکٹر پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوا تھا۔ اس واقعے کے ضلع کرم میں ایک بار پھر سے اپر اور لوئر کرم کے مختلف علاقوں میں فرقہ ورانہ فسادات شروع ہوگئے۔
حمزہ کا کہنا ہے کہ ٹریکٹر کو نشانہ بنانے کے بعد اسی رات کو اپر کرم میں بوشہرہ کے گاؤں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔ اسی روز تجارتی مرکز صدہ پر نامعلوم مقام کی طرف سے دو راکٹ فائر کیے گئے جس میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا۔
ڈپٹی کمشنر کرم افس کے سینئر افسر حشمت علی نے ٹی این این کو بتایا کہ ضلع بھر میں حالات کشیدہ ہے اور ہماری کوشش ہے کہ جلد از جلد از حالات پر قابو پائے۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈی سی افس میں اعلیٰ سطح جرگہ جاری ہے اور کل بھی یہی جرگہ منعقد ہوا تھا جس میں دونوں اطراف (اہلسنت و اہل تشیع) سے مشران شریک ہیں اور ہمیں امید ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوجائیں گے۔
حشمت علی کا کہنا ہے کہ کرم کا مین روڈ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے پچھلے کئی دنوں سے بند ہے جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ امن و امان بحال کرکے مین روڈ کو فوری کھول دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حالیہ کشیدگی میں اب تک مختلف واقعات میں 20 افراد جاں بحق جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ادھر جرگہ ممبران نے بتایا کہ راکٹوں اور مشین گنوں سمیت دونوں اطراف سے بھاری اور خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ صدہ، بالشخیل، بوشہرہ، پیواڑ، تری منگل، مقبل، کنج علی زئی اور دیگر علاقوں میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے اہل سنت والجماعت کے مشران نے کہا ہے کہ ضلع کرم کو اسلحے سے پاک کرنے کے لیے ریاستی ادارے فوری طور پر بلا تفریق پورے ضلع کرم میں گرینڈ آپریشن کرکے پائیدار امن کے قیام اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والے پاکستان دشمن عناصر کے اشاروں پر چلنے والی دہشتگرد تنظیموں کا کرم سے صفایا کیا جائے بصورت دیگر ضلع کرم کے اہل سنت والجماعت اسلام و پاکستان دشمن عناصر کے خلاف جہاد کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…