Tik Tok swallowed another life, brother killed sister in Swabi
صوابی: تھانہ تورڈھیر پولیس کی کامیاب کارروائی، گزشتہ ماہ ایک خاتون کے اندھے قتل کا معمہ حل کر لیا گیا۔ قاتل کوئی اور نہیں بلکہ مقتولہ کا سگا بھائی نکلا۔
تفصیلات کے مطابق مقتولہ مسماة ثناء ضلع مردان کی رہائشی تھی اور وہ ٹک ٹاک ویڈیوز بناتی تھی، جس پر اس کے بھائی محمد ابو مبصر کو شدید اعتراض تھا۔ بھائی نے اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ اسلحہ آتشین سے اپنی بہن کو قتل کر دیا اور لاش صوابی کے علاقے جلبئی میں پھینک دی۔
پولیس کو مورخہ 9 جولائی 2024 کو پیہور نہر جلبئی کے قریب ایک نامعلوم خاتون کی لاش ملی تھی جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی ہارون رشید خان نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن افتخار علی کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ اس ٹیم نے جدید طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے قاتل کا سراغ لگایا اور ملزم محمد ابو مبصر کو گرفتار کر لیا۔ دیگر تین ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔
گرفتار ملزم ابو مبصر نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی بہن ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنا رہی تھی جس پر وہ ناراض تھا اور اسی ناراضی کی بنا پر اس نے اپنی بہن کو قتل کیا۔
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…
خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…
بی آر ٹی میں نئی بسیں شامل’ خواتین کیلئے پنک بس سروس کا آغاز پشاور:…