ٹرمپ کا 150 سے زائد افغان شہریوں کو پاکستان کے راستے ملک بدر کرنیکا فیصلہ
کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ انتظامیہ کی150سے زائد افغان شہریوں کو ملک بدر کر نیکی تیاری،ریاست لوزیانا میں درجنوں افغانیوں کو حراست میں لیا گیا، ملک بدری کی پہلی پرواز پیر کو روانہ ہونے کا امکان،پاکستان کے راستے افغانستان بھیجا جائے گا، بیشتر طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد امریکا پہنچے تھے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے 150 سے زائد افغان تارکین وطن کو افغانستان واپس بھیجنے کا منصوبہ بنا لیا ہے، جن میں بڑی تعداد ایسے افغان شہریوں کی ہے جو 2021ء میں طالبان کے اقتدار میں آنے اور امریکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان سے فرار ہوکر امریکا پہنچے تھے۔
Tags:
Trump's decision to deport over 150 Afghan citizens via Pakistan
Categories:
Latest News

