چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

PCB Chairman Mohsin Naqvi announces hosting a tri-series in Peshawar.

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان ٹیم، پاکستان شاہینز اور انڈر 19 ٹیموں کے درمیان کی سیریز کرانے کا اعلان کیا ہے، سیریز دسمبر میں منعقد ہوگی۔

جمعے کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں سے ملاقات کی اور دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔

 محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز انتہائی شاندار رہی، جس میں کئی ریکارڈز قائم ہوئے۔ یہ سیریز طویل عرصے تک یاد رکھی جائے گی، جبکہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم بھی کرکٹ کی تاریخ میں اس سیریز کے حوالے سے یاد رکھا جائے گا۔

 چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ٹیم، پاکستان شاہینز اور انڈر 19 ٹیموں کے درمیان تین ٹیموں کی سیریز کرانے کا بھی اعلان کیا، جو دسمبر میں منعقد ہوگی، جس کے مقابلے فیصل آباد یا پشاور میں ہوں گے۔

’پاکستان میں قیام کے دوران بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا‘

اس موقع پر سری لنکن حکام نے پاکستان میں شاندار مہمان نوازی اور انتظامات پر شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قیام کے دوران انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا اور دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کے فروغ کے لیے تعاون جاری رہنا چاہیے۔

سری لنکن حکام نے پاکستانی ٹیم اور کرکٹ بورڈ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ کے تعلقات مستقبل میں بھی مزید مضبوط ہوں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی میں ڈرا ہوا تھا، جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک صفر سے اپنے نام کی۔

Publisher


Tags:
Categories:
Sports

Leave a Reply

Peshawar Live - پشاور