گورنر الیون اور بزنس الیون کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ، شاہد آفریدی اور ریاض آفریدی کی شرکت
پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور سابق قومی کرکٹر شاہد خان آفریدی کی قیادت میں گورنر الیون اور بزنس الیون کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا۔
میچ کے موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کھیل کے میدان امن، بھائی چارے اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ کا اہم ذریعہ ہیں۔ کھیلوں کی سرگرمیاں نوجوانوں کو مثبت مواقع فراہم کرنے کے ساتھ معاشرے میں اتحاد اور برداشت کو بھی فروغ دیتی ہیں۔
انہوں نے صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
دوستانہ میچ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی اور سابق ٹیسٹ کرکٹر ریاض آفریدی نے بھی حصہ لیا۔

Tags:
Friendly cricket match between Governor XI and Business XI; Shahid Afridi and Riaz Afridi participate.
Categories:
Sports

