Categories: Latest News

پشاور میں سبزیاں بھی غریب کی پہنچ سے دور، ٹماٹر 400 روپے کلو سے تجاوز کر گیا

پشاور میں سبزیاں بھی غریب کی پہنچ سے دور، ٹماٹر 400 روپے کلو سے تجاوز کر گیا

ویب ڈیسک: سیلاب کے باعث خیبرپختونخوا میں سبزیوں کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا جانے لگا ہے، جس کے باعث ٹماٹر 400 روپے کلو سے تجاوز کر گیا، جبکہ بعض مقامات پر تو 500 روپے تک بھی فروخت ہو رہا ہے۔
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے بعد سبزیوں کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
پشاور کی سبزی منڈی میں ٹماٹر 400 روپے کلو سے تجاوز کر گیا، جبکہ شہر کے مختلف بازاروں میں اچھی کوالٹی کے ٹماٹر 450 سے 500 روپے فی کلو تک فروخت کیے جا رہے ہیں۔

دیگر سبزیاں بھی مہنگی

مارکیٹ ذرائع کے مطابق کھیرے 250 روپے فی کلو سے زائد میں بکنے لگے، جبکہ اس کے علاوہ توری 180 سے 200 روپے فی کلو، بھنڈی 180 سے 200 روپے فی کلو، بڑے کچالو 180 سے 200 روپے فی کلو، چھوٹے کچالو 150 روپے فی کلو اور ٹینڈے 150 روپے فی کلو تک پہنچ چکے ہیں۔

قیمتیں بڑھنے کی وجوہات ؟

تاجروں کے مطابق خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع سوات، چترال، مالاکنڈ، دیر، چارسدہ اور دیگر علاقوں میں سیلاب اور شدید بارشوں کے باعث سبزیوں کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ سڑکیں متاثر ہونے سے ترسیل کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔
سپلائی میں نمایاں کمی کے باعث پشاور سمیت مختلف اضلاع میں سبزیوں کی قیمتوں میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Publisher 

Recent Posts

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

23 hours ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

2 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

4 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

4 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

5 days ago