کرپٹو کرنسی مائننگ کی آڑ میں ہیکنگ کرنے والا وائرس

کمپیوٹر کی پروگرامنگ لینگویج میں پیدا ہونے والے نقص نے دنیا بھر کو ایک نئے وائرس کے خطرے سے دوچار کردیا ہے۔ یہ وائرس کرپٹو کرنسی مائننگ کی آڑ میں کمپیوٹر نیٹ ورکس کو اپنا نشانہ بنا رہا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق نئے کمپیوٹر وائرس “لوگ4شیل”  نے دنیا بھر میں سائبر سیکیورٹی کے ماہرین کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔ کیوں کہ یہ وائرس ہرایک منٹ میں 100 مرتبہ کمپیوٹر نیٹ ورک کو ہیک کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

سائبر سیکیورٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ جاوا پروگرامنگ میں خامی سے پیدا ہونے والا یہ کمپیوٹر کوڈ اس وقت دنیا بھر کے 40 فیصد سے زائد کارپوریٹ نیٹ ورک کو اپنا نشانہ بنانے کی کوشش کر چکا ہے۔

اس بابت امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایک سیکیورٹی نقص “لوگ4شیل” نے دنیا بھر کے کارپوریٹ نیٹ ورکس کو ’ شدید خطرے‘ سے دوچار کردیا ہے، جب کہ اس وائرس کو بڑے پیمانے پر جرائم پیشہ گروہ بھی استعمال کر رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس وائرس کے سدباب کے لیے حل جاری کیا جاچکا ہے لیکن اس پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔ اس نئے وائرس کی وجہ سے مقبول ایپلی کیشنز اور کلاؤڈ سروسز بھی متاثر ہوچکی ہے۔

سائبر سیکیورٹی کمپنی سونا ٹائپ کا اس بارے میں کہنا ہے کہ یہ وائرس پروگرامنگ لینگویج جاوا کے “لوگ4جے”  میں موجود کوڈ میں خامی کا نیتجہ ہے جسے دنیا بھر میں آن لائن سروسز کے لیے چلنے والے کمپیوٹرز میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ کوڈ بڑے عوامی رییپوزیٹری ( کمپیوٹنگ سسٹم کے متعلق معلومات کا مجموعہ ) اوپن سورس جاوا کمپونینٹ  کی جانب سے 84 ملین بار ڈاؤن لوڈ ہوچکا ہے۔

سیکیورٹی ویب سائٹ چیک پوائنٹ کے مطابق ہیکرز آپ کسی بھی سسٹم پر کریرٹیکل یا ایمرجنسی کسی مخصوص ایڈریس کے ساتھ ای میل بھیج کر آپ کی ساری معلومات کو چرا سکتے ہیں۔

اس وائرس کو گزشتہ ماہ چینی ٹیکنالوجی کمپنی علی بابا کے ریسرچرز نے دریافت کیا تھا تاہم اسے عوامی طور پر بڑے پیمانے پر توجہ جاوا استعمال کرنے والی ہوسٹنگ  سروس ’مائن کرافٹ‘ کو متاثر کرنے کے بعد ملی۔

امریکا کی سائبر سیکیورٹی اور انفرا اسٹرکچر سیکیورٹی ایجنسی کی ڈائریکٹر جین ایسٹر نے اس وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ’ یہ بات بالکل واضح ہے کہ اس سے دنیا بھر کے کمپوٹر نیٹ ورکس کوشید نوعیت کے خطرات لاحق ہیں۔

مائیکروساٖفٹ کے ریسرچرز کا اس بارے میں کہنا ہے کہ وہ ہیکرز کی جانب سے “لوگ3شیل” کا استعمال دیکھ چکے ہیں جو ہیکنگ کے لیے صارفین کے کمپیوٹر سسٹمز میں کرپٹو کرنسی کی مائننگ کرنے والے نقصان دہ سافٹ ویئر انسٹال کرکے ان کی لاگ انز کی تفصیلات اور پاس ورڈ چُرا رہے ہیں، جب کہ اس کے ساتھ ساتھ وہ متاثرہ کمپیوٹر میں موجود ڈیٹا کو بھی ایکسٹریکٹ کرلیتے ہیں۔

سائبر سیکیورٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وائرس سے تحفظ کے لیے اپنے کمپیوٹر کے سافٹ اور ایپلی کیشن کو اب ڈیٹ رکھیں۔

via: BOL NEWS

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

5 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

16 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

23 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago