Submarine optical fiber cable malfunctions in Pakistan, slow internet speed
حکومت پاکستان نے ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار بہتر بنانے کے لیے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کو آگاہ کیا کہ آئندہ 12 سے 18 ماہ میں پاکستان کو 3 نئی سب میرین کیبلز کے ذریعے عالمی نیٹ ورک سے منسلک کیا جائے گا۔
وزارتی حکام کے مطابق یہ کیبلز پاکستان کو براہِ راست یورپ سے جوڑیں گی، جس سے موجودہ محدود راستوں پر انحصار کم ہوگا اور انٹرنیٹ انفرااسٹرکچر مزید مضبوط ہوگا۔
اس اقدام سے نہ صرف بین الاقوامی کنیکٹیویٹی میں بہتری آئے گی بلکہ آن لائن خدمات میں رفتار اور معیار بھی بہتر ہوگا۔
سیکرٹری آئی ٹی زرار ہاشم خان کا کہنا تھا کہ نئے منصوبوں سے بینڈوڈتھ کی گنجائش میں اضافہ ہوگا اور صارفین کو زیادہ مستحکم اور تیز رفتار انٹرنیٹ سروس فراہم کی جا سکے گی۔
کمیٹی کے رکن صادق میمن نے حالیہ انٹرنیٹ سست روی پر سوال اٹھایا، جس پر وزارت آئی ٹی نے یقین دہانی کرائی کہ نئے سب میرین کیبلز کی تنصیب کے بعد طویل المدتی مسائل حل ہو جائیں گے۔
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…