خلا میں اوقاتِ نماز کا تعین کیسے ہوگا ؟

چونکہ خلا میں مسلم خلانورد بھی جاتے ہیں اس لئے ایک عرصے سے مسلم دنیا میں اس موضوع پر بحث چلتی رہی کہ خلا میں قبلہ کس جانب ہوگا اور نماز کے اوقات کیا ہوں گے ؟ آخر یہ مسئلہ کیسے حل ہوا ؟

شیخ مظفر شکور ملیشیا کی خلائی سائنس کی قومی یونیورسٹی کے محقق، آرتھوپیڈک سرجن اور ایک خلا باز ہیں ۔ وہ ملیشیا کے پہلے سائنس دان ہیں جنہوں نے خلا کا سفر کیا۔ انہوں نے روس کی طرف سے ایک خلائی مشن میں اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ 10 اکتوبر 2007 کو خلائی اسٹیشن کے لئے اڑان بھری۔ شیخ مظفر شکور نے خلا میں 11 دن قیام کیا ۔ وہاں انہوں نے اپنے مشن کے تجربات کے ساتھ ایک اور حیران کن تجربہ کیا انہوں نے خلائی اسٹیشن میں نماز پڑھ خلا میں نماز پڑھنے والے پہلے شخص ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ ان کے سفر میں رمضان کا اختتام ہوا تو انہوں نے خلا میں عید کی تکبیرات بھی کہیں۔ زمین پر واپس آکر انہوں نے ملیشیا کے علما کے ایک اجلاس میں خلا میں نماز پڑھنے میں دشواریوں کا ذکر کیا کہ وہاں قبلہ اور نماز کے اوقات کا تعین ایک بڑا مسئلہ ہے۔ اس پر علما نے ایک عرصہ غور کیا بالاخر ملیشیا کے قومی فتوٰی کونسل نے خلا میں عبادات کے بارے میں ایک مختصر فتوٰی ’’ عالمی خلائی اسٹیشن میں اسلامی عبادات کے لئے رہنمائی ‘‘ کے نام سے کتابی شکل میں شایع کیا

اس فتوے کی رو سے ’’خلا میں نماز اس جگہ کے وقت کے مطابق پڑھی جائے گی جس جگہ سے خلاباز نے خلائی سفر کےلئے اڑان بھری ہے‘‘

اگر خلا باز نے روس کے شہر موسکو سے اڑان بھر ہو تو موسکو کے معیاری وقت کے مطابق خلائی اسٹیشن پر نماز پڑھی جائے گی

Recent Posts

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

7 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

1 day ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

2 days ago