گوگل سرچ انجن میں 25 سال کے دوران کی جانے والی سب سے بڑی تبدیلی

گوگل کا روایتی سرچ انجن اب بالکل نیا بننے والا ہے۔

جیو نیوز: 25 سال سے گوگل سرچ انجن میں سادہ سرچ بار پر رزلٹس کی لسٹ نظر آتی تھی مگر اب اسے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے بدلا جا رہا ہے۔

گوگل کی سالانہ آئی او کانفرنس کے موقع پر کمپنی کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس سرچ انجن کی جھلک پیش کی گئی جس کا بنیادی مقصد ‘سرچ کو زیادہ اسمارٹ اور سرچنگ کو سادہ’ بنانا ہے۔

سرچ انجن میں اب صارفین کو زیادہ قدرتی انداز سے سوالات پوچھنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

ان سوالات پر سرچ رزلٹس کی روایتی فہرست کے ساتھ ساتھ سوالات کے جواب میں اے آئی پر مبنی سمری بھی فراہم کی جائے گی۔

اس تبدیلی کے بعد اگر صارف کسی موضوع کے بارے میں تفصیلی سوال پوچھے گا تو ایک طویل سمری سامنے آجائے گی۔

گوگل کی جانب سے اسے اے آئی پاور اسنیپ شاٹ کا نام دیا گیا ہے۔

اس سمری میں سورسز کے لنکس کے ساتھ ساتھ مختلف پریزنٹیشن فارمیٹ اسٹائل بھی موجود ہوں گے۔

اس سمری میں متعلقہ سوالات پر کلک کرنے کے لیے صارفین کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی جس کے بعد اے آئی چیٹ بوٹ ان کی مدد کے لیے متحرک ہو جائے گا۔

یہ اے آئی سرچ رزلٹس صارفین کو آن لائن شاپنگ میں بھی مدد فراہم کریں گے۔

کمپنی نے بتایا کہ اے آئی سمری کے ساتھ ساتھ روایتی سرچ رزلٹس بھی موجود ہوں گے جو صارفین کو اوریجنل مواد تک لے جائیں گے۔

گوگل کی جانب سے ان نئے فیچرز تک صارفین کو رسائی بھی فراہم کی جا رہی ہے مگر فی الحال امریکی صارفین کو ہی یہ سہولت دستیاب ہے۔

گوگل میپس کو مکمل بدل دینے والا نیا فیچر متعارف

خیال رہے کہ مائیکرو سافٹ کی جانب سے بنگ سرچ انجن میں اے آئی ٹیکنالوجی کو شامل کرنے کے بعد سے گوگل کی جانب سے اس حوالے سے تیزی سے کام کیا جا رہا ہے۔

پہلے اے آئی چیٹ بوٹ بارڈ متعارف کرایا گیا مگر اسے سرچ انجن سے الگ رکھا گیا ہے۔

Recent Posts

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

14 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

2 days ago