More than 400 shops were looted and vandalized in Peshawar
ویب ڈیسک – مشسرق نیوز : پشاور میں ریڈیو سٹیشن اور دیگر املاک کو نقصان پہنچانے کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں میں چار سوسے زائد دکانوں کو نقصان پہنچانے اور پھلوں اور خشک میوہ جات کی دکانیں لوٹنے کا دعویٰ کیاجارہاہے تاجروں کے مطابق جی ٹی روڈ ، ہشت نگری ، فردوس ، اشرف روڈ اور دیگر مختلف مقامات پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے دکانوں کے شیشے توڑے گئے ہیں
جی ٹی روڈ پر گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول کے قریب پھلوں کی دکانوں کو مبینہ طور پر لوٹا گیاہے مولوی جی ہسپتال کے قریب پھلوں کی ریڑھیوں اور اشرف روڈ پر بھی پھلوں وغیرہ کی دکانوں کو لوٹاگیاہے اس کے علاوہ سکندرپورہ مارکیٹ میں خوراک کی 2 دکانوں کو بھی کارکنوں کی جانب سے لوٹاگیاہے تاجروں کے مطابق بحالی کا عمل مکمل قیام امن کے بعد شروع کردیا جائے گا ابتدائی تخمینہ کے مطابق اس لوٹ مار میں کروڑوں روپے کاسامان لوگوں نے چوری کیا ہے جبکہ پجگی روڈ پر پالتو پرندوں اور بکرا کو منڈی کو بھی نذر آتش کردیا گیا تھا ۔
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…