واٹس ایپ نے ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ کا فیچر متعارف کرا دیا

صارفین واٹس ایپ سیٹنگز میں ڈاؤن ایرو پر کلک کرکے مختلف اکاؤنٹس پر سوئچ کر سکیں گے

دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم واٹس ایپ کی جانب سے ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ کا فیچر متعارف کرا دیا گیا۔

سماء ویب ڈیسک : تفصیلات کے مطابق 2 ارب سے زیادہ صارفین رکھنے والے واٹس ایپ اپیلی کیشن میںایک ڈیوائس کے لیے ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ موجود نہیں تھی، تاہم اب واٹس ایپ نے ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

خیال رہے کہ ایک فون میں 2 واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کرنے کے لیے ایپ کی سیکنڈری کاپی بنانا پڑتی ہے جو آسان کام نہیں،مگر میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ کی یہ خامی اب دور ہونے والی ہے،واٹس ایپ کی جانب سے ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ کا فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے۔

ویب بیٹا انفو کے مطابق ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ کا فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے جو ابھی چند صارفین کو دستیاب ہے۔اس فیچر کے ذریعے صارفین ایک ہی فون میں کئی واٹس ایپ اکاؤنٹس پر لاگ ان ہو سکیں گے۔

ویب سائٹ کے مطابق اس فیچر کے ذریعے صارفین واٹس ایپ سیٹنگز مینیو میں اپنے نام کے آگے بنے ڈاؤن ایرو پر کلک کرکے مختلف اکاؤنٹس پر سوئچ کر سکیں گے یا نئے اکاؤنٹس کو ایڈ کر سکیں گے۔

بیٹا انفو کے مطابق یہ فیچر ان افراد کے لیے بہترین ثابت ہوگا جو واٹس ایپ کو دفتری سرگرمیوں کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں، ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ سے وہ دفتری اور ذاتی زندگی کے لیے الگ اکاؤنٹس استعمال کر سکیں گے۔

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

10 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago