Now users will be able to edit WhatsApp messages
واٹس ایپ ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرانے جارہا ہے جس سے صارفین کے پاس بھیجے گئے میسج کو ایڈٹ کرنے کی سہولت موجود ہوگی۔
ہم نیوز: واٹس ایپ سے متعلق معلومات نشر کرنے والی ویب سائٹ ’ڈبلیو اے بیٹا انفو‘ کے مطابق اس نئے فیچر کے ذریعے بھیجے گئے پیغام کو ڈیلیٹ کرنے کے بجائے ایڈٹ کیا جاسکتا ہے۔ فی الحال میٹا کمپنی کی طرف سے اس نئے فچر پر کام جاری ہے۔
ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق نیا فیچر واٹس ایپ کے تازہ ترین ورژن میں استعمال کیا جاسکے گا۔ اینڈرائیڈ فونز پر واٹس ایپ بیٹا کا نیا ورژن پلے سٹور کے ذریعے با آسانی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
-=واٹس ایپ کے اس نئے ورژن میں پیغامات بھیجنے کے 15 منٹ کے اندر اِن میں ترمیم کی جاسکتی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل میٹا کی جانب سے ایک سے زیادہ فون پر واٹس ایپ اکاؤنٹ کو چلانے کا نیا فیچر متعارف کروایا گیا تھا۔ اسی کے ساتھ ساتھ میٹا کے مالک مارک زکربرگ نے واٹس ایپ میں خفیہ چیٹس کو لاک کرنے کا فیچر بھی متعارف کرایا ہے۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…