Categories: Sports

انڈر 16 گیمز، خیبرپختونخوا نے بیڈمنٹن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

پشاور (سپورٹس رپورٹر) انڈر 16 نیشنل جونیئر گیمز بیڈمنٹن ٹیم ایونٹ فائنل میں خیبر پختونخوا نے پنجاب کو دو صفر سے جبکہ خواتین ایونٹ میں بلوچستان نے خیبر پختونخوا کو شکست دیکر شکست دیکر گولڈمیڈلز جیت لئے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر چارسدہ عدیل شاہ اور ڈائریکٹرجنرل سپورٹس اسفندیارخان خٹک نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل واجد علی چوہدری ، صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر ظفر علی خان ، سیکرٹری امجد خان ، ریجنل سپورٹس آفیسر سلیم رضا، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین اﷲ، ایڈمن آفیسر جعفر شاہ ،کوچ شاہ فیصل ، ندیم خان ، حیات اﷲ اور فیمیل کوچ بشریٰ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام انڈر16 نیشنل جونیئر گیمز کے سلسلے میں چارسدہ عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ بیڈمنٹن فائنل کے انفرادی مقابلوں میں خیبر پختونخوا کے عمر جہانگیر نے پنجاب کے سعد عامر کو 21-12 اور 21-9 سے جبکہ ڈبلز میں عمر جہانگیر اور عفان نے سعد عامر اور رائے عبداللہ کو 25-23، اور 21-14 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ مرد سنگلز فائنل میں خیبر پختونخوا کے عمر جہانگیر نے اسلام آباد کے ابراہیم رشید کو 21-19، 18-21 اور 21-17 سے، لڑکیوں کے سنگلز فائنل میں بلوچستان کی ثمیہ طارق نے سندھ کی عمارہ اشتیاق کو 21-17 ، 14-21، 21-15 سے، لڑکیوں کے ٹیم ایونٹ فائنل سنگلز میں بلوچستان کی ثمیہ طارق نے خیبر پختونخوا کی سپنا کو 21-7 اور 21-11 سے ڈبلز میں بلوچستان ہی کی ثمیہ طارق اور ثروت نے خیبر پختونخوا کی سپنا اور معراج کو 21-11 اور 21-15 سے شکست دیکر گولڈ میڈلز جیتے۔

via: Saad Bin Awais


Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

3 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

13 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

21 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

23 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago