پشاور(سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام انٹر کالجیٹ خیبرپختونخوا گیمز آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے،خواتین کے بیڈمنٹن مقابلے ہزارہ جبکہ والی بال کا ایونٹ پشاور ریجن نے اپنے نام کرلیا،گزشتہ روز عبدالولی خان سپورٹس کمپلکس چارسدہ میں کھیلے گئے بیڈمنٹن کے فائنل میچ میں ہزارہ ریجن کی ٹیم نے پشاور کو 0-3 سے جبکہ والی بال کے فائنل میں پشاور کے کھلاڑیوں نے بنوں ریجن کی ٹیم کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں تین پوائنٹس سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا
اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس فیمل گیمز رشیدہ غزنوی تھی جنہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور کیش انعامات تقسیم کئے ونرز ٹیم کو ایک لاکھ دس ہزار جبکہ رنراپ ٹیم کو پچپن ہزار کیش انعام دیا گیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چارسدہ تحسین اللہ،ایڈمنسٹریٹر پشاور سپورٹس کمپلکس سید جعفر شاہ،کوچ بشرء اور نوشین سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں،بیڈمنٹن کا فائنل میچ ہزارہ ریجن اور پشاور کے مابین کھیلا گیا جس میں ہزارہ کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین صفر سے کامیابی حاصل کرلی جبکہ والی بال ایونٹ کا فائنل میچ پشاور اور بنوں ریجن کے درمیان کھیلا گیا جس میں دونوں جانب سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا گیا اور ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور ریجن نے چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کرلیا قبل ازیں بیڈمنٹن ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پشاور کی ٹیم نے سوات کو 0-3 جبکہ ہزارہ نے مردان کو 0-3 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا اسی طرح والی بال ایونٹ کے سیمی فائنل میں پشاور کی ٹیم نے ملاکنڈ کو دو کے مقابلے میں تین پوائنٹس سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بنوں نے سوات کو 1-3 سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی،واضح رہے کہ انٹر کالجیٹ خیبر پختونخوا گیمز میں خواتین کے بیڈمنٹن اور والی بال کے مقابلے عبدالولی خان سپورٹس کمپلکس چارسدہ میں منعقد ہوئے جبکہ کرکٹ کے مقابلے شہیدبینظیر بھٹو وومن یونیورسٹی پشاور میں کھیلے گئے۔
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…