Categories: Sports

انڈر16 نیشنل جونیئر گیمز اختتام پذیر

خیبرپختونخوا نے پانچ گولڈ اور پانچ سلور میڈلز جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی
ُپشاور(محمد سعد سے)ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام صوبائی دارالحکومت پشاور میں جاری انڈر16 نیشنل جونیئر گیمز اختتام پذیر ہوگئے ، ان مقابلوں میں خیبرپختونخوا نے پانچ گولڈ پانچ سلور میڈلز جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی ، پنجاب نے دو گولڈ تین سلور میڈلز جیت کر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ سندھ نے ایک گولڈ ایک سلور میڈل کے تیسری پوزیشن حاصل کی ، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ سیکرٹری سپورٹس عابد مجید ، ڈی جی سپورٹس اسفندیارخان خٹک ، ڈائریکٹراپریشن سید ثقلین شاہ ، چیف کوچ شفقت اﷲ ، ایڈمن آفیسر شاہ فیصل ، اے ڈی سپورٹس ذاکراﷲ ، اکائونٹس آفیسر امجد اقبال سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام انڈر16 نیشنل جونیئر گیمز میں سات میل اور چار خواتین گیمز شامل تھے جس میں خیبرپختونخوا نے مردوں کے والی بال ، بیڈمنٹن ، ٹیبل ٹینس ، فٹبال اور سکواش میں گولڈ میڈل، ایتھلیٹکس میں سلور میڈل،خواتین مقابلوں میں خیبرپختونخوا نے ٹیبل ٹینس ، بیڈمنٹن اور ایتھلیٹکس میں سلور میڈلز جیت کر خیبرپختونخوا کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا ۔ پنجاب نے ایتھلیٹکس اور ہاکی میں گولڈ میڈل ، والی بال ، سکواش میں سلور میڈل جیت کر دوسری پوزیشن حاصل کی ، سندھ نے خواتین ٹیبل ٹینس میں گولڈ ، خیبرپختونخوا نے سلور میڈل ، والی بال خواتین مقابلوں میں آزاد کشمیر نے گولڈ گلگت بلتستان نے سلور میڈل حاصل کیا ، بیڈمنٹن خواتین مقابلوں میں بلوچستان نے گولڈ ، خیبرپختونخوا نے سلور میڈل حاصل کیا ۔ اسی طرح ایتھلیٹکس خواتین مقابلوں میں پنجاب نے گولڈ اور خیبرپختونخوا نے سلور میڈل حاصل کیا ۔ ان مقابلوں میں پنجاب ، سندھ ، بلوچستان ، خیبرپختونخوا،آزاد جموں کشمیر ، گلگت بلتستان ، اسلام آباد، واپڈا اور آرمی کے ایک ہزار سے زاہد کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، یہ گیمز انڈر16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا حصہ ہے جس کے پہلے مرحلے میں خیبرپختونخوا کے تمام 35 اضلاع میں مردوں کے سات اور خواتین کے چار مقابلوں میں ٹرائلز منعقد ہوئے اور ان میں سے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب ٹریننگ کیمپ کیلئے گیا جن کو دس دن کوالیفائیڈ کوچز کے زیرنگرانی ٹریننگ دی گئی اور فائنل سلیکشن میں انڈر16 نیشنل جونیئر گیمز کیلئے خیبرپختونخوا ٹیموں کا انتخاب کیاگیا جنہوں نے اپنی بہترین کھیل کے بدولت خیبرپختونخوا نام پورے ملک میں روشن کیا ۔ گیمز کا باضابطہ افتتاح چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے کیاجبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

2 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

3 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago