Categories: Sports

انڈر 21 گیمز، پشاور ریجن 189 میڈلز کے ساتھ سرفہرست

انڈر 21 گیمز، پشاور ریجن 189 میڈلز کے ساتھ سرفہرست

پشاور: ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام انڈر 21 گیمز کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئیں۔ میڈلز ٹیبل پر پشاور ریجن 189 میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن پر رہا، جن میں 124 گولڈ، 43 سلور اور 22 براؤنز میڈلز شامل ہیں۔

ملاکنڈ ریجن نے 18 گولڈ، 31 سلور اور 48 براؤنز میڈلز کے ساتھ دوسری جبکہ مردان ریجن نے 14 گولڈ، 26 سلور اور 46 براؤنز میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کوہاٹ ریجن کو بہترین فیئر پلے ٹرافی دی گئی۔

پوائنٹس ٹیبل کے مطابق ڈی آئی خان ریجن 14 گولڈ، 19 سلور اور 32 براؤنز میڈلز کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا۔ ہزارہ ریجن نے 13 گولڈ، 36 سلور اور 55 براؤنز میڈلز کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ بنوں ریجن 12 گولڈ، 27 سلور اور 45 براؤنز میڈلز کے ساتھ چھٹے جبکہ کوہاٹ ریجن 12 گولڈ، 24 سلور اور 41 براؤنز میڈلز کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہا۔

مشیر کھیل و امور نوجوانان تاج محمد ترند نے فاتح کھلاڑیوں، ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدر اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس کی ٹیم کو کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر مبارک باد دی۔

انڈر 21 گیمز کا آغاز 4 فروری کو ہوا تھا، جس میں سات مختلف ریجنز سے پانچ ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ گیمز میں مردوں کے 38 اور خواتین کے 18 مقابلے منعقد ہوئے، جبکہ سٹینڈنگ کرکٹ، زورخانہ، پست قامت اور خصوصی افراد کے مقابلے بھی شامل تھے۔

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

10 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago