Categories: Sports

خیبرپختونخوا ہاکی لیگ کیلئے ٹرئلز شیڈول اور سلیکشن کمیٹی کا اعلان

پشاور(سپورٹس رپورٹر)خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن ، پاکستان ہاکی فیڈریشن اور ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کیباہمی اشتراک سے صوبے کی تاریخ میں پہلی بارقومی سطح پرمنعقدہ ہونیو الی خیبرپختونخوا ہاکی لیگ کیلئے صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن نے سلیکشن کمیٹی اور ٹرائلز کا اعلان کردیا

اس سلسلے میں صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدرسید ظاہر شاہ سیکرٹری ہدایت اللہ نے میڈیا سنٹرپشاورمیں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ30 ستمبر سے شروع ہونے والی خیبرپختونخوا ہاکی لیگ کوبھرپورکامیابی سے ہمکنارکرنے اورتما م ہاکی کھلاڑیوں کو لیگ میں بھرپورموقع دینے کے لیے اوپن ہاکی ٹرائلز کرائے جارہے ہیںٹرائلز کمیٹی کے چیئر مین اولمپین رحیم خان ہونگے دیگرممبران میںاولمپئن نعیم اختر، انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی و کوچ یاسراسلام ،کوچ ضیائالرحمان بنوری اوربالحاظ عہدہ صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدراورسیکرٹری ممبران ہونگے۔

انہوںنے بتایاکہ خیبرپختونخوا ہاکیلیگ کے لیے ہم نے مجموعی طورپر آٹھ ڈویژن کی ٹیمیں تشکیل دینگے ہرڈویژن کی ٹیم بیس کھلاڑیوں پرمشتمل ہوگی ہرڈویژن سے تیرہ مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ تین دیگراضلاع اورچارقومی ٹیم کے کھلاڑی شامل ہونگے۔صوبے کے آٹھ ڈویژن کی ٹیمیں8 تا15ستمبر تک تشکیل دیدی جائیںگی۔باقی کھلاڑیوں کوخیبرپختونخوا ہ ہاکی ایسوسی ایشن ، پاکستان ہاکی فیڈریشن اورڈائریکٹریٹ آف سپور ٹس صوبہ خیبرپختونخوا کے طریقے انتخاب سے حتمی شکل دینگے۔8 ستمبر کو سوات ریجن کے ٹرائلز قمبر بائے پاس ہاکی گرائونڈ پر منعقد ہونگے جس میں سوات ریجن سے تعلق رکھنے والے تمام ڈسٹرکٹس کی کھلاڑی شرکت کرسکتے ہیں۔9 ستمبر کو پشاور ریجن کے ٹرائلز لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم،11 ستمبر کو ڈی آئی خان سپورٹس کمپلیکس ،12 ستمبر کو بنوں سپورٹس کمپلیکس ، 13 ستمبر کو کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس14 ستمبر کو ہزارہ ریجن کے ٹرائلز پولیس لائن ایبٹ آباد اور 15 ستمبر کومردان ریجن کے ٹرائلز مردان سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہونگے

تمام ریجن میں شامل ڈسٹرکٹس اور قبائلی اضلاع کے کھلاڑی صبح دس بجے رجسٹریشن کرائینگے اور گیارہ بجے ٹرائلز شروع ہونگے انہوں نے بتایاکہ ایک ٹیم ضم شدہ اضلاع کے کھلاڑیوں پرمشتمل ہوگی ان علاقوںکے کھلاڑی اپنے قریبی ضلع میں ٹرائلزمیں شریک ہوسکتے ہیں جوبھی کھلاڑی شریک ہوناچاہتے تواس کوخوش آمدید کہاجائے گا۔انہوںنے بتایاکہخیبرپختونخواہاکی لیگ سے قومی کھیل کوایک نئی زندگی ملے گی اورہماری کوشش ہے کہ چند سالوںمیںہم پھرسے ہاکی پرراج کرنے کی راہ ہموارکریں۔

Recent Posts

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

8 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

1 day ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

2 days ago