پی ٹی آئی اراکین اپنی ناکامیوں اور نااہلی کا ملبہ صحافیوں پر نہ ڈالیں، عمران یوسفزئی جنرل سیکرٹری سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن
سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کا اجلاس صدر اعجاز احمد کی صدارت میں قیوم سپورٹس کمپلیکس کے میڈیا سنٹر میں منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری عمران یوسفزئی، فنانس سیکرٹری عاصم شیراز، نائب صدور عظمت اللہ، نادر خواجہ سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے آصف خان کی جانب سے سینئر صحافی مسرت اللہ جان کو دھمکیاں اور گالم گلوچ پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ صدر اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت کو اپنے اراکین کے صحافیوں سے بدتمیزی اور بدتہذیبی کا نوٹس لینا چاہیے، جنرل سکرٹری عمران یوسفزئی نے کہا کہ ایم پی اے صاحب اپنی ناکامیوں اور نااہلی کا ملبہ صحافیوں پر نہ ڈالیں۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ ایم پی اے آصف خان فقرہ طور پر سینئر صحافی مسرت اللہ جان کو دھمکیاں اور گالی دینے پر معافی مانگیں بصورت دیگر ان کے خلاف شدید احتجاج کیا جائے گا، سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن نے معافی نہ مانگنے تک ایم پی اے آصف خان کی ہر طرح کی کوریج کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…