Categories: Sports

قومی فٹسال چیمپئن شپ اعصاب شکن مقابلے کے بعدخیبرپختونخوا نے جیت لی

پشاور( سپورٹس رپورٹر)خیبرپختونخوافسٹال ٹیم نے ایک کانٹے داراوراعصاب شکن مقابلے کے بعدبلوچستان کی ٹیم کوسڈن ڈیتھ گول پرشکست دیکرقومی فٹسال چیمپئن شپ کاٹائٹل اپنے نام کرلیا طویل فائنل میچ مقررہ وقت میں چارچارگولوں سے برابررہنے کے بعددونوں ٹیموں کوتین تین پینلٹی ککس دی گئیں جس پربھی فیصلہ نہ ہونے پرمنتظمین نے سیڈن ڈیتھ پرمیچ جاری رکھااوریوں خیبرپختونخوا نے فاتح حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کردی فائنل میچ کے موقع پرصوبائی وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ مہمان خصوصی تھے جنہوںنے آخرمیں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے،

پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سنٹرکوئٹہ ایوب کمپلیکس میں کھیلے گئے پانچویں سوکر فٹسال چیمپئن شپ خیبرکافیصلہ کن معرکہ پختونخوا وربلوچستان کے مابین کھیلاگیا،فائنل میچ مقررہ ٹائم تک 4.4 گول کی برابری پر ختم ہوا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو پیلنٹی ککس دیئے گئے جس میں دونوں ٹیموں نے 3.3گول کئے جس کے بعد سڈن ڈیتھ میں پلڑا خیبرپختونخوا کابھاری رہااورکے پی نے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا،فائنل میچ کے مہمان خصوصی صوبائی کھیل بلوچستان عبدالخالق ہزارہ تھے، جہنوں نے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کیے، اس موقع پر میچ سے لطف اندوز ہونے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی جہنوں نے کھلاڑیوں کو خوب داد دی،

صوبائی وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ نے نیشنل سوکرفٹسال چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان فٹسال فیڈریشن،بلوچستان ایسوسی ایشن اور آرگنائزنگ کمیٹی کو قومی سطع کا کامیاب چیمپئن شپ منعقد کرنے اور خیبرپختونخوا کی ٹیم کو چیمپئن بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہناتھا کہ حکومت بلوچستان وزیراعلی جام کمال خان کی وژن کے تحت صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے،کوئٹہ میں نیشنل سطح کے ایونٹس کا انعقاد سے بات کی دلیل ہے کہ ہم کھیلوں کے فروغ کیلئے سنجیدہ ہے،ستمبر میں آل پاکستان چیف منسٹر گولڈکپ فٹبال ٹورنامنٹ سمیت مختلف کھیلوں کے ایونٹس کا انعقاد کرنے جارہے ہیں،

صوبائی وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ نے فائنل میچ کے موقع پر آل بلوچستان فٹسال چیمپئن شپ اور آل پاکستان ویمن فٹسال چیمپئن شپ کے انعقاد کا بھی اعلان کیا،اس موقع پر پاکستان فٹسال فیڈریشن کے چیئرمین ملک مہربان اور صدر حضرت علی کبزئی نے صوبائی وزیر کھیل کی کھیلوں کے فروغ میں دلچسپی اور آل پاکستان ویمن و آل بلوچستان بوائز فٹسال چیمپئن شپ کا کوئٹہ میں انعقاد کے اعلان پر انکا شکریہ ادا کیا،آخر میں صوبائی وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیں۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

2 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

3 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago