Categories: Sports

اسلام آباد نے نیشنل ویمن فٹسال چیمپئن شپ جیت لی

پشاور( سپورٹس رپورٹر) اسلام آباد فٹسال ٹیم نے ایک زبردست اوراعصاب شکن مقابلے کے بعد فیورٹ گلگت بلستان ٹیم کوپیلنٹی ککس پرشکست دیکر نیشنل ویمن فٹسال چیمپئن شپ جیت لی۔اس موقع پرچیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز مہمان خصوصی تھے جبکہ سیکرٹری سیکرٹری سپورٹس عابد مجید ، ڈی جی سپورٹس اسفندیارخان خٹک ،پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند ،ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی، ڈائریکٹر آپریشن سید ثقلین شاہ پاکستان فٹسال فیڈریشن کے چیئرمین ملک مہربان سنیئرنائب صدرملک عدنان کے پی فٹسال ایسوسی ایشن کے چیئرمین وجہی الحسن،سنیئرنائب صدراعجازاحمد،سیکرٹری معین الدین اوربڑی تعداد میں شائقین موجود تھے۔فائنل میںدونوں ٹیموںنے نہایت شانداراورمعیاری کھیل کامظاہرہ کیا مقررہ وقت پردونون ٹیموں کامیچ صفرصفرسے برابررہا بعدازان دونوں ٹیموں کوتین تین پیلنٹی ککس دی گئیں جس میںا سلام آباد نے تین جبکہ گلگت کی ٹیم دوگول بناسکی بعدازاں مہمان خصوصی نے ٹیموں میں میڈلز وٹرافیاں تقسیم کیں۔ واضع رہے کہ پہلے سیمی فائنل میں گلگت بلتستان نے کے پی ریڈکوجبکہ ، اسلام آبادنے خیبرپختونخو ا پنک کوشکست دیکرفائنل تک رسائی حاصل کی تھی تیسری پوزیشن کے لیے ہونیوالے میچ میں کے پی پنک نے کے پی ریڈکی ٹیم کودوایک سے مات دی۔تین روزہ مقابلوں گلگت بلتستان،اسلام آباد ، بلوچستان ، پنجاب اور ریلوے ، پولیس اور سندھ ۔ سی ڈے اے،سیکس کلب اسلمام آباد شریک ہوئیں اوران کے مابین لیگ کے بنیاد رپربہترین مقابلے ہوئے۔

Recent Posts

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

13 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

2 days ago