Categories: Sports

ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ؛ غیرملکی ٹیموں کی پاکستان آمد شروع، افغانستان کی ٹیم پشاور پہنچ گئی

ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ؛ غیرملکی ٹیموں کی پاکستان آمد شروع، افغانستان کی ٹیم پشاور پہنچ گئی

ساؤتھ افریقہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم  بدھ  کی صبح لاہور پہنچے گی جبکہ دیگر ٹیمیوں کی جمعرات  کو آمد طے  ہے

چوتھے ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے غیرملکی ٹیموں کی  پاکستان آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا، افغانستان کی 18 رکنی بلائنڈ کرکٹ ٹیم طورخم کے راستے پشاور پہنچ گئی۔

زبیر نذیر (ایکسپریس نیوز): پہلی مرتبہ ایونٹ میں شرکت کرنے والی افغان ٹیم میں ابسین خان( کپتان)،سردار ولی،غلام رحمان، عبدل ملک، دروان، بریالی، ذبیح اللہ، شرافت، اجمل، سمیع اللہ، فرمان، فہیم، اسد، روح اللہ، زاہد، عزت اور احسان سمیم شامل ہیں، ثناء اللہ خان مروت کوچ، ڈاکٹر شفیق فزیو اور سید جلال ٹرینر ہیں، ٹیم کے دو کھلاڑی ویزا ملنے کے بعد پاکستان آجائیں گے۔

دریں اثناء ساؤتھ افریقہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم  بدھ  کی صبح لاہور پہنچے گی جبکہ دیگر ٹیمیوں کی جمعرات  کو آمد طے  ہے، دوسری جانب7 ٹیموں کے ایونٹ میں بھارتی ٹیم اپنی وزارت خارجہ کی جانب سے این او سی کے عدم اجرا کے سبب  دستبردار ہوگئی ہے۔

22 نومبر کولاہور کے الحمرا ہال میں چوتھے ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد طے ہے اور اس موقعہ پر وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز مہمان خصوصی ہوں گی جبکہ اگلے روز میچز کا آغاز ہوگا۔

دفاعی چیمپئین اور میزبان پاکستان کا جنوبی افریقہ سے قذافی انسٹی ٹیوٹ آف کرکٹ، ڈی ایچ اے پر مقابلہ ہوگا، سری لنکا  کی ٹیم نیپال سے ٹکرائے گی جبکہ بنگلا دیش کی ٹیم بھارت کی منتظر ہوگی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 25 نومبر کو طے ہے، سیمی فائنلز یکم دسمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل اور اختتامی تقریب 3 دسمبر کو طے ہے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

2 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

3 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago