Peshawar, Government's decision to end income tax exemption for various sectors
پشاور: وزیراعلیٰ کے پی کے کی بنائی ہوئی کمیٹی نے صوبائی دارالحکومت میں پراپرٹی اسٹرکچر ٹیکس کو غیر قانونی قرار دے کر ختم کرنے کی سفارش کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ریونیو میں کمی کی وجہ سے پشاور میں پراپرٹی اسٹرکچر ٹیکس ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے عائد اسٹرکچر ٹیکس سے ریونیو 60 کروڑ سے 6 کروڑ پر آگیا تھا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر ایس ایم بی آر، سابق ناظم گل زادہ، محمد علی ارباب، حاجی سعید اور ڈی سی پشاور پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی تھی، جس نے اپنی سفارشات تیار کرلی ہیں۔
کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسٹرکچر ٹیکس اسٹامپ ایکٹ 1899 کے تحت لگایا گیا، جس کے بعد ریونیو 60 کروڑ سے 6 کروڑ پر آ گیا۔ کمیٹی نے ڈی سی کی جانب سے لگائے گئے اسٹرکچر ٹیکس کو غیر قانونی قراردے دیا۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…