Categories: Sports

پشاور یونیورسٹی انٹر کالجز رسہ کشی مقابلے اختتام پذیر

پشاور( محمد سعد سے) ڈائریکٹرآف سپورٹس پشاور یونیورسٹی کے زیراہتمام انٹر کالجز رسہ کشی مقابلے اختتام پذیر ہوگئے جس میں گورنمنٹ ڈگری کالج پشاور نے پوسٹ گریجویٹ کالج پشاور یونیورسٹی کو تین صفر سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے تعاون اور ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس پشاور یونیورسٹی کے زیراہتمام منعقدہ انٹر کالجز رسہ کشی مقابلوں میں پشاوریونیورسٹی کے ساتھ رجسٹرڈ کالجز نے حصہ لیا جس کے پہلے سیمی فائنل میں گورنمنٹ کالج پشاور نے گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ سائنس منیجمنٹ نمبر 2 کو دو ایک سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پشاور یونیورسٹی نے بڈھ بیر کالج کو تین صفر سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی ۔ جبکہ فائنل میں گورنمنٹ ڈگری کالج پشاور نے پوسٹ گریجویٹ کالج پشاور یونیورسٹی کو تین صفر سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی، جبکہ تیسرے پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں گورنمنٹ کالج کامرس نے بڈھ بیر کالج کو دو ایک سے شکست دیدی ، اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ کالج پشاور پروفیسر نصر اﷲخان یوسفزئی نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ ای سی عبدالرشید ، ڈائریکٹر سپورٹس پشاور بورڈ منظر خان ، ڈی پی ای حسن خان ، ظفر اقبال گورنمنٹ کالج پشاور ، سلیم خان انچارج سپورٹس کمیٹی پشاور یونیورسٹی ، طارق اقبال ڈی پی بڈھ بیر کالج ، امتیاز احمد ڈی پی ای کامرس کالج ،سپورٹس اسسٹنٹ یاسین خان ، صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد خان ،ٹیکنیکل آفیشل اعجاز محمد ، محمد اقبال ، عزیر محمد اور عتیق اﷲ نے فرائض انجام دیئے ۔ اس موقع پر صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد خان نے رسہ کشوں مقابلوں کا احسن طریقے سے انعقاد پر ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا اسفندیارخان خٹک کا شکریہ ادا کیا جن کی بدولت آج سپورٹس کے میدان آباد ہیں ۔

Recent Posts

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

14 minutes ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

15 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago