Categories: Uncategorized

پشاورانٹر مڈل سکولز رسہ کشی مقابلے اختتام پذیر ہوگئے

پشاور(سپورٹس رپورٹر) پشاور زون انٹر مڈل سکولز رسہ کشی مقابلے اختتام پذیر ہوگئے،گورنمنٹ مڈل سکول ترناب فارم نے مڈل سکول وڈپگہ کو تین صفر سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی، مہمان خصوصی سیکرٹری گیمز مڈل سکولز پیر حسیب اللہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

ان کے ہمراہ طاہر خان یحیٰ جان، صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد خان، ٹیکنیل آفیشلز اعجاز محمد، اکرام اللہ، عتیق الرحمان، عزیر محمد، اور محمد علی سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔ صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پشاور ریجن مڈل سکولز رسہ کشی مقابلے سٹی نمبر ون سکولز میں منعقد ہوئے جس میں پشاور ریجن کے آٹھ مختلف سکولوں نے حصہ لیا جس کے پہلے سیمی فائنل میں گورنمنٹ مڈل سکول سمر باغ نے گورنمنٹ مڈل سکول ہزار خوانی کو دو ایک سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں گورنمنٹ مڈل سکول ترناب فارم نے گورنمنٹ مڈل سکول اورمڑ بالا کو تین صفر سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ فائنل میں گورنمنٹ مڈل سکول ترناب فارم نے مڈل سکول وڈپگہ کو تین صفر سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی، مڈل سکولز صوبائی مقابلے 29 نومبر کو پشاور میں منعقد ہونگے جس میں صوبے کے آٹھ مختلف زون کے فاتح ٹیمیں شرکت کرینگی۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

6 hours ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

11 hours ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

19 hours ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

20 hours ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

22 hours ago

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے کی جائیدادیں دلوانے کا انکشاف

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…

24 hours ago