Categories: Sports

گورنر گولڈ کپ کرکٹ، ہینکرز نے پی ٹی آئی کلب کو شکست دے دی

پشاور(محمد سعد سے)30 ویں گورنر گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہینکرز کرکٹ کلب نے مد مقابل پی ٹی آئی کرکٹ کلب کو تین وکٹوں سے ہرا کر اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔جمخانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں پی ٹی آئی کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 179 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔نصیر نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اورمیدان کے چاروں طرف شاندار سٹروکس کھیلتے ہوئے 85 رنز بنائے۔ان کے علاوہ غنی زردان نے 41 رنز سکور کئے۔ ہینکرز کلب کی جانب سے شیر نے دو جبکہ فاروق ،ریاض اور سنی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں ایک مشکل ہدف کے حصول کے لئے ہینکرز کلب نے بہترین آغاز کیا۔صاحبزادہ عبداللہ اور سنی نے اس مشکل ہدف کو اپنی شاندار بیٹنگ سے قابل دسترس بنا دیاجس کی بدولت ہینکرز کلب نے مطلوبہ ہدف سات وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے میچ تین وکٹوں سے جیت لیا۔سنی نے 64،صاحبزادہ عبداللہ نے59اورنیاز علی نے 40 رنز بنائے۔سکندر خان نے تین جبکہ خیال محمد اور شہریار نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

Recent Posts

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

31 minutes ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

15 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago