پشاور(محمد سعد سے)یوم یک جہتی کشمیر کی مناسبت سے پشاور میں جاری کشمیر ڈے کے پی جونیئر بوائز و گرلز سکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی گزشتہ روز پشاور سپورٹس کمپلیکس میں واقع قمرزمان سکواش کمپلیکس میں ہونیوالے فائنل مقابلوں کے موقع پر کے پی سکواش ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبر سجاد خلیل مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ سابق ورلڈ چیمپئن قمرزمان ‘محب اللہ خان ‘شیر بہادر’وزیر محمد’چیف آرگنائزر منور زمان’کوچ اور دیگر شخصیات موجود تھیں’گزشتہ روز ہونیوالے بوائز انڈر15 فائنل مقابلوں میں کے پی کے ایم اذان خلیل نے کے پی کے ہی ابراہیم محب کے خلاف گیارہ پانچ’بارہ چودہ ‘گیارہ پانچ اور گیارہ تین سے کامیابی اپنے نام کی انڈر17 بوائز کے فائنل میں واپڈا کے یاسین خٹک نے کے پی کے محمد شعیب افضل کے کلاف گیارہ چار ‘ گیار ہ نو اور گیارہ پندرہ سے ٹرافی جیت لی ‘انڈر19 گرلز فائنل میں کے پی کی حراء عقیل نے آرمی کی ثناء بہادر کے خلاف نو گیارہ ‘گیارہ آٹھ ‘گیارہ پانچ اور گیارہ آٹھ سے کامیابی حاصل کی آخر میں ونر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…